۔،۔ ماگڈی برگ کا مجرم اس پیٹرن میں فِٹ نہیں آتا، لیکن وہ قابل توجہ تھا۔مجرم الجھن میں اور بنیاد پرست تھا۔ نذر حسین۔،۔
٭ماگڈی برگ کی کاروائی اسلام پسند قاتلوں کی یاد تازہ کر رہی تھی جبک مجرم اس پیٹرن میں فِٹ نہیں آتا، لیکن وہ قابل توجہ تھا، اس سے کیا ہوتا۔میگڈی برگ میں کرسمس مارکیٹ میں موت کے سفر کے بعد٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ماگڈی برگ۔ مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق ماگڈی برگ میں کرسمس مارکیٹ میں موت، مہلک سفر کے بعد،حکام کی جانب سے وضاحت طلب کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جیسا کہ جرمن پریس ایجنسی کو سیکورٹی حلقوں سے معلوم ہوا ہے، اس بات کے بڑھتے ہوئے اشارے مل رہے ہیں کہ مجرم (طالب ال عبدل المحسن)حال ہی میں ذہنی طور پر بیمار تھا اس نے سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے کنفیوثرن اور بنیاد پرستانہ انداز میں بات کی تھی، ایک حالیہ انٹرویو میں پچاس سالہ (طالب ال عبدل المحسن) نے اپنے آپ کو (ایکس X) کے مالک ایلون مسک کو (اے ایف ڈی AfD) کے پرستار ہونے کا انکشاف کیا، جو کہ ان جیسے ہی اہداف کا تعاقب کرتا ہے لیکن اس نے خود کو سیاسی طور پر بائیں بازہ کا بتایا۔واضح رہے (طالب ال عبدل المحسن) نے جمعّہ کی شام ماگڈی برگ میں کرسمس مارکیٹ میں بے گناہ افراد پر کار چڑھا دی (جبکہ کار بھی کرائے پر لی گئی تھی) جس سے پانچ افراد ہلاک(ایک نُو سالہ لڑکا اور پینتالیس سے پچھہتر سال کی عمر کی چار خواتین) شامل تھیں جبکہ دو سو گیارہ کے قریب زخمی ہوئے تھے، اس نے اٹھارہ سال قبل سیاسی طور پر ستائے ہوئے سعودی شخص کے طور پر سیاسی پنا حاصل کی تھی۔ وہ کچھ عرصہ پہلے تک ماگڈی برگ کے جنوب میں برنبرگ میں ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کرتا رہا ہے جرمن زیان پر اسے عبور حاصل تھا۔جرمن ایجنسی کے مطابق تفتیش کاروں کو جرم کے بعد کار میں مجرم کی وصیت ملی۔ رپورٹ کے مطابق (طالب ال عبدل المحسن) نے لکھا کہ ان کی موت کے بعد ان کے اثاثے جرمن ریں کراس کو منتقل کر دیئے جائیں جبکہ دستاویزات میں کوئی سیاسی پیغامات نہیں تھے۔ نُو سال پہلے فیڈرل کریمنل پولیس آفس کو سعودی باشندے کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا کہ اس کا عرب پر حملہ کرنے کا ممکنہ اداردہ ہے۔ یہ بھی واضح ہے کہ امتحانی نتائج کو تسلیم کرنے کو لے کر اسٹیٹ میڈیکل ایسوسی ایشن کے ساتھ تنازعہ ہوا تھا، اس نے زندگی کے اخراجات میں مدد حاصل کرنے کے لئے سٹرالسنڈ میں سماجی حکام کو دھمکیاں دینے کی کوشش کی اس کے باوجو دھمکیوں کے بعد خطرے کی دوجہ بندی نہیں کی گئی۔