۔،۔ باکو سے روسی جمہوری چیچنیا کے شہر گروزنی کے لئے اڑان بھرنے والا طیارہ بحیرہ کاسپیچن کے قریب گر کر تباہ۔ نذر حسین۔،۔
٭قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والے آذربائیجان طیارہ میں (ایک سو پانچ افراد) کے سوار ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک رپورٹ میں صرف 67 افراد کا ذکر ہے جبکہ آذربائیجان ایئر لائنز 62 مسافروں اور عملے کے پانچ ارکان کے بارے میں بات کر رہی ہے٭
شان اکستان جرمنی فرینکفرٹ/قازقستان/اکتاوُ/بحیرہ کیس پین/آذر بائیجان/گروزنی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے نے آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو سے روسی جمہوریہ چیچنیا کے شہر گروزنی کے لئے اڑان بھری تھی، طیارہ بحیرہ کاسپیچن کے قریب ایک ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہو گیا،قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والے آذربائیجان طیارہ میں (ایک سو پانچ افراد) کے سوار ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک رپورٹ میں صرف 67 افراد کا ذکر ہے جبکہ آذربائیجان ایئر لائنز 62 مسافروں اور عملے کے پانچ ارکان کے بارے میں بات کر رہی ہے،آذر بائیجان ایئر لائنز کی ابتدائی معلومات کے مطابق (ایمبریئر 190) طیارہ پرندوں کے جھنڈ سے ٹکرا گیا تھا، پرندوں کے ساتھ حادثہ کے بعد اس نے اکتاوُ میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، واضح رہے جدید جیٹ طیارے دراصل پرندوں کے ساتھ تصادم سے بچنے کے لئے بنائے گئے ہیں جبکہ شدید حالتوں میں پرندوں کے حملے اب بھی مشینری کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔قازق ایجنسی ٹینگری نیوز نے حادثہ کی ویڈیو بھی دکھائی ہے اس میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ہوائی جہاز اکٹاو ہوائی اڈے سے عین قبل بحیرہ کیس پین کے ساحل پر کم اونچائی سے گر کر آگ کے گولے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تک اٹھائیس افراد کے زندہ بچ جانے کی اطلاعات تھیں۔۔تازہ ترین خبر کے حوالہ سے حادثہ میں اڑتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ انتیس افراد کو بچا لیا گیا ہے۔