۔،۔ دھوکہ اور چالاکی سے مجرم سونے کی سلاخیں اور سکے چُرا لے گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ کی ایک 88 سالہ خاتون کو نام نہاد شاک کال کی دھوکہ اور چالاکی سے چوروں نے گے بیشوف سٹراسے پر تقریباََ چھ عدد مالیت کا سونا چرا لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتہ اتوار کے دن فرینکفرٹ کی ایک 88 سالہ خاتون کو نام نہاد شاک کال کی دھوکہ اور چالاکی سے چوروں نے گے بیشوف سٹراسے پر تقریباََ چھ عدد مالیت کا سونا چرا لیا، خاتون کو جاسوس بن کر فون کیا کہ چوروں نے خاتون کے اپارٹمنٹ کو اپنا ہدف بنایا ہوا ہے، اپنے قیمتی سامان کی حفاظت کے لئے بزرگ شہری کو اطلاع دی گئی کہ ایک پولیس افسر آپ کے پاس آ رہا ہے آپ کے زیورات اپنی تحویل میں لے گا، یہ جانتے ہوئے کہ وہ ایک حقیقی پولیس افسر کے حوالے اپنا سامان کر رہی ہے، بعد میں پولیس اسٹیشن فون کرنے پر خاتون کو احساس ہوا کہ وہ چوروں کا نشانہ بن چکی ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، پولیس نے اس علاقہ کے افراد سے اپیل کی ہے کہ اگر کو ء ایسے افراد کے متعلق جانتے ہیں تو ہمیں اطلاع دیں یا کسی بھی پولیس اسٹیشن پر اطلاع دے سکتے ہیں۔