۔،۔ کرسمس کے موقع پر (پوپ) نے امن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں کو خاموش ہونا چاہیئے۔ نذر حسین۔،۔
٭یوکرین اور مشرق وسطی میں جنگ۔تباہی اور انسانی مصائب۔پوپ نے کرسمس کے موقع پر پیغام کو اپیل کے لئے استعمال کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اور مشرق وسطی میں لگی جنگ کو ختم کرنا ہو گا، اور ہتھیاروں کو خاموش کرنا پڑے گا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اٹلی/ویٹیکن۔ پوپ فرانسس نے اپنے کرسمس پیغام میں امن پر زور دیا ہے۔ کیتھولک چرچ کے (اٹھیاسی سالہ) سربراہ نے سینٹ پیٹرز میں کرسمس کے عروج پر اپنے پیغام میں کہا کہ ٭وہ تمام لوگوں، تمام قوموں کو ہتھیاروں کو خاموش کرنے اور تقسیم پر قابو پانے کی دعوت دیتا ہے، اپنے پیغام میں پوپ نے خاص طور پر یوکرین اور مشرق وسطی کی جنگوں کو پر بات کرتے ہوئے کہا یوکرین میں ہتھیاروں کو خاموش ہونا چاہیئے، انہوں نے منصفانہ اور دیر پا امن کے حصول کے لئے مذاکرات، اذاکرات اور انکاونٹر کے دروازے کھولنے پر بھی زور دیا۔ فرانسس نے مشرق وسطی سے بھی یہی اپیل کی بات چیت اور امن کے دروازے کھولے جانے چاہیں، انہوں نے بظاہر آگے بڑھنے کا مطالبہ کیا ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر جنگ بندی ہونی چاہیئے دونوں طرف سے یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔بھوک اور جنگ کی وجہ سے تباہ ہونے والی آبادی کا خیال رکھا جائے، اپنے کرسمس پیغام میں پوپ عام طور پر تنزعات اور جنگوں پر امن اور مفاہمت پر زور دیتے ہیں، اس سال انہوں نے لبنان۔ شام۔ لیبیا اور افریقی بر اعظم اور لاطینی امریکہ کے تنازعات اور ہنگامی حالات پر بھی بات چیت کی، اپنی تقریر کے بعد فرانسس نے بالکونی میں کھڑے ہو کر بھاری سانس لیتے ہوئے (Urbi et Orbi) یعنی شہر اور دنیا کو دعائیں دیں، گھٹنے میں شدید تکلیف کے باعث وہیل چیئر پر بیٹھ کر اپنا خطاب کیا رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کی صحت خراب ہوتی جا رہی ہے۔کیتھولک چرچ عام طور پر ہر پچیس سال بعد ایک نام نہاد مقدس سال مناتا ہے، کیتھولک سمجھ کے مطابق، جوبلی سال کے دوران دُعا اور توبہ کے ذریعے اپنے گناہوں کی معافی حاصل کرتے ہیں، اس میں روم کی زیارت اور مقدس دروازوں سے گزرنا بھی شامل ہوتا ہے۔مقذس سال 2025 باضابطہ طور پر چھ جنوری 2026 کو ختم ہو رہا ہے۔