0

۔،۔ سعود ی سیکورٹی فورسز نے ایک ہفتہ کے دوران (23,194) غیر قانونی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سعود ی سیکورٹی فورسز نے ایک ہفتہ کے دوران (23,194) غیر قانونی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭سعود ی سیکورٹی فورسز نے گذشتہ ہفتہ کے دوران (23,194) غیر قانونی باشندوں کو گرفتار کر لیا، وزارت داخلہ کے مطابق یہ گرفتاریاں (انیس دسمبر سے پچیس دسمبر) کے درمیانی عرصہ کے دوران متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کے تعاون سے کی جانے والی مشترکہ فیلڈ سیکورٹی مہموں کے دوران کی گئیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/ریاض۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعود ی سیکورٹی فورسز نے گذشتہ ہفتہ کے دوران (23,194) غیر قانونی باشندوں کو گرفتار کر لیا، وزارت داخلہ کے مطابق یہ گرفتاریاں (انیس دسمبر سے پچیس دسمبر) کے درمیانی عرصہ کے دوران متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کے تعاون سے کی جانے والی مشترکہ فیلڈ سیکورٹی مہموں کے دوران کی گئیں، رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ان میں ریزیڈنسی قانون کی (تیرہ ہزار سے زائد) خلاف ورزی کرنے والے تھے،بارڈر سیکورٹی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد تقریباََ (چھ ہزار) سے زائد تھی جبکہ چار ہزار کے قریب وہ لوگ تھے جنہوں نے لیبر قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے افراد کی تعداد (ڈیڑھ ہزار) کے قریب تھی،جن میں اکتالیس فیصد (یمنی) ستاون فیصد (ایتھوپیا) کے شہری ملوث تھے اور تقریباََ دو فیصد دیگر قومیتوں سے تعلق رکھتے تھے۔ غیر قانونی طور پر مملکت چھوڑنے کی کوشش کرنے والوں کی تعداد تقریباََ (ساٹھ) کے قریب تھی۔ واضح رہے خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل، پناہ اور ملازمت دینے میں ملوث تئیس افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ کل (اکتیس ہزار ایک سو انتالیس تارکین وطن جن میں اٹنائیس ہزار چھ سو پانچ مرد اور دو ہزار پانچ سو چونتیس خواتین شامل ہیں) اس وقت ان کے خلاف تعزیری اقدامات کے تحت قانونی طریقہ کار کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر (اکیس ہزار آٹھ سو تینتالیس خلاف ورزی کرنے والوں کو سفری دستاویزات کے حصول کے لئے ان کے سفارتی مشنز کو بھیجا گیا جبکہ چار ہزار پچیس خلاف ورزی کرنے والوں کو سفری ریزرویشن مکمل کرنے کے لئے ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ فوری طور پر (نُو ہزار نُو سو چار) خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق کوئی بھی شخص جو مملکت میں افراد کے غیر قانونی داخلے میں سہولت فراہم کرتا ہے، ایسے افراد کو سرزمین سعوی عرب پر منتقل کرتا ہے، انہیں پناہ دیتا ہے یا کوئی دوسری مدد یا خدمت فراہم کرتا ہے اسے (پندرہ سال) قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے، جرمانہ کی رقم ایک ملین ریال تک بھی ہو سکتی ہے جبکہ نقل و حمل کے لئے استعمال ہونے والیاں گاڑیاں یا پناہ دینے کے لئے استعمال ہونے والے مکانات بھی ضبط کئے جا سکتے ہیں۔ وزارت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مکہ مکرمہ۔ریاض اور مشرقی صوبہ کے علاقوں میں (911 نمبر اور مملکت کے باقی علاقوں میں 999 اور 996) پر کال کر کے خلاف وزری کے کسی بھی معاملہ کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں