۔،۔ایتھوپیا میں شادی کی تقریب میں (اکہتر71) سے زائد افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭ایتھوپیا میں شادی کی تقریب حادثہ کا شکار، حادثہ میں کم از کم (اکہتر71) سے زائد افراد ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے، تمام افراد شادی کی تقریب میں شریک تھے،ٹرک میں سوار لوگوں میں دلہن بھی تھی۔یہ گروپ چرچ کی شادی کے بعد اپنے والدین کے گھر استقبالیہ کے لئے جا رہا تھا، دریا میں متاثرین کی تلاش جاری ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایتھوپیا/سداما جنوبی ایتھوپیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا میں شادی کی تقریب حادثہ کا شکار، حادثہ میں کم از کم (اکہتر71) سے زائد افراد ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے، تمام افراد شادی کی تقریب میں شریک تھے،ٹرک میں سوار لوگوں میں دلہن بھی تھی۔یہ گروپ چرچ کی شادی کے بعد اپنے والدین کے گھر استقبالیہ کے لئے جا رہا تھا، دریا میں متاثرین کی تلاش جاری ہے، جائے وقوعہ پر تاحال متاثرین کی تلاش جاری ہے جبکہ شدید زخمیوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے حکام کی رپورٹ کے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے اس کی وجہ خراب انفرا سٹرکچر والے علاقے میں جائے حادثہ کا الگ تھلک مقام بھی اس کی وجہ ہے۔ جبکہ اسپتال رپورٹ کے مطابق چند شدید زخمیوں کو علاقہ کے دارالحکومت منتقل کیا جائے گا۔ اسپتال کی ایک نرس نے جرمن پریس ایجنسی کو بتایا کہ جائے حادثہ کے قریب ترین اسپتال میں نہ تو مکمل طور پر لیس ایمبولنس تھی اور نہ ہی شدید زخمی مریضوں کے علاج کے لئے آلات موجود تھے، گاوں پیشہ ورانہ بچاو فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔