۔،۔ جرمنی کے شہر بریمن میں ٹرک اور وین کے درمیان خطرناک تصادم پانچ افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭نیدر سیکسن فیڈرل ہائی وے پر وین کے ڈرائیور نے اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے آنے والے ٹرک کو نظر انداز کر دیا جس کی وجہ سے ٹرک اور وین آمنے سامنے سپیڈ میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بریمن/سیڈلز برگ/کلوپن برگ۔ مقامی میڈیا اور پولیس کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز نیدر سیکسن فیڈرل ہائی وے پر وین کے ڈرائیور نے اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے آنے والے ٹرک کو نظر انداز کر دیا جس کی وجہ سے ٹرک اور وین آمنے سامنے سپیڈ میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، یہ حادثہ شام کو پیش آیا حادثہ کے فوراََ بعد ٹرک اور وین میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، ابتدائی طور پر متاثرین کی عمر اور اصل کے بارے میں مزید معلومات شیئر نہیں کی گئیں، مصروف سڑک پر رش اوقات کے باوجود کوئی اور گاڑی حادثہ سے متاثر نہیں ہوئی۔ فائر فائٹرز اور امدادی کارکنوں کی بھاری نفری نے شام تک آگ پر قابو پا لیا ہائی وے کئی گھنٹوں تک بند رہی۔