۔،۔ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے والد کے منصوبے کی حمایت کرنے کے لئے غریب باشندوں کو رشوت دی تھی۔ نذر حسین۔،۔
٭ڈنمارک کے براڈکاسٹر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے بیٹے نے حال ہی میں معدنیات سے مالا مال ڈنمارک کے علاقے کا دورہ کیا، گرین لینڈ کے غریب شہریوں کو رشوت کے طور پر چند ڈالرز دے کر اور سرخ ٹوپیاں پہنا کر سڑکوں پر نکالنے کی کوشش کی کہ وہ اپنے والد کے خود مختار علاقے کو ضم کرنے کے منصوبے کی حمایت ظاہر کریں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/ڈنمارک/گرین لینڈ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے دوئیٹرز کے مطابق ٹرمپ جونیئر نے معدنیات سے مالا مال ڈنمارک کے علاقے کا دورہ کیا، گرین لینڈ خریدنے کے والد کے منصوبے کی حمایت کرنے کے لئے گرین لینڈ کے غریب شہریوں کو رشوت کے طور پر چند ڈالرز دے کر اور سرخ ٹوپیاں پہنا کر سڑکوں پر نکالنے کی کوشش کی کہ وہ اپنے والد کے خود مختار علاقے کو ضم کرنے کے منصوبے کی حمایت ظاہر کریں۔رپورٹ کے مطابق (ڈان جونیئر) نے جمعرات کو کہا کہ کئی ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی مہم کی ٹیم کی ایک ویڈیو میں جو لوگ گرین لینڈ کے دارالحکومت (نیوک) کے ایک ریستوران میں ریکارڈ کئے گئے تھے اور سوشل میڈیا پر تصاویر میں نظر آئے ان کا ایک حصّہ بے گھر اور سماجی طور پر پسماندہ ہیں۔ گرین لینڈ میں خود کو ڈونلڈ ٹرمپ کا سب سے بڑا پرستار کہنے والے جارجن بوسن کا کہنا ہے کہ ٭چند غریب اور سماجی طور پر پسماندہ لوگوں نے ریسٹورنٹ میں ڈنر میں شرکت کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں رشوت دی گئی تھی٭جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی رائے کا اظہار کرنے میں آزاد ہیں چاہے ٹرمپ کے منصوبوں کی مخالفت کریں یا حمایت۔ گرین لینڈ کی سب سے بڑی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ، پارلیمانی خارجہ اور سلامتی پالیسی کمیٹی کے سربراہ (پلوک لینج) نے پولیٹیکو) کو بتایا کہ گرین لینڈ اپنی آزادی اور جمہوریت چاہتا ہے۔ ڈنمارک کے وزیر اعظم (میٹے فریڈرکسن) نے منگل کو کہا کہ گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ گرین لینڈ کرے گا اور امریکا کو ڈنمارک کا سب سے اہم اتحادی قرار دیا ہے۔ فریڈرکسن نے کہا گرین لینڈ فروخت کے لئے نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ۔ہمیں پرسکون رہنے اور اپنے اصولوں پر قائم رہنے کی ضرورت ہے۔ ٭دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ گرین لینڈ بحر اوقیانوس اور آرکٹک سمندروں کے درمیان ہے جبکہ (اسی 80 فیصد) برف کی چادر سے ڈھکا ہوا ہے اس خود مختار علاقہ میں (چھپن 56,000 ہزار) رہائشی ہیں جن میں سے زیادہ تر مقامی انوئٹ لوگ ہیں ٭گرین لینڈ کے وزیر اعظم(ایجنڈ) نے ڈنمارک سے آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے نئے سال کی تقریرمیں کہا کہ یہ گرین لینڈ کے لئے اپنے نو آبادیاتی ماضی سے خود کو آزاد کرنے کا ایک طریقہ ہو گا جبکہ (ایجنڈ) نے یہ بھی کہا ہے کہ گرین لینڈ کو ریاستہائے متحدہ کا حصّہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ٭ جزیرہ فروخت کے لئے نہیں ہے٭زیادہ تر لوگ یہ نہیں چاہتے ہیں۔میرے خیال میں کچھ لوگوں کو یہ کافی بے عزتی لگتی ہے اور جس طرح سے یہ کیا گیا ہے اور صرف یہ کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ٭آپ کوئی دوسرا ملک خرید سکتے ہیں ٭