۔،۔ (ایچ آر سی پی) کے مطابق جنوری سے نومیر 2024 تک غیرت کے نام پر 392 خواتین کا قتل۔ نذر حسین۔،۔
٭ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق(پنجاب میں 168 سندھ میں 151 خیبر پختونخواہ میں 52 اور بلوچستان میں 19 خواتین) کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں غیرت کے نام پر دو کیسز رپورٹ ہوئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پنجاب/سندھ/خیبر پختونخواہ/بلوچستان۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق(پنجاب میں 168 سندھ میں 151 خیبر پختونخواہ میں 52 اور بلوچستان میں 19 خواتین) کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں غیرت کے نام پر دو کیسز رپورٹ ہوئے، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک میں گذشتہ برس (1969) ریپ کیس رپورٹ ہوئے پاکستان میں گھریلو تشدد کے کیسز کی تعداد تقریباََ (تین سُو) رپورٹ ہوئی جبکہ گذشتہ سال جلائے جانے کے واقعات تیس کے قریب اور تیزاب گردی کے تینتالیس کیسز سامنے آئے۔ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال جبری تبدیلی مذہب کے کیسز کی تعداد (گیارہ) بتائی گئی ہے جبکہ دیگر واقعات میں ملک بھر میں قریباََ ایک ہزار خواتین کو قتل کیا گیا۔