۔،۔ چین کے ایک سیاحتی مقام پر سکائی لفٹ سے 40 فٹ کی بلندی سے گرنے والی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭بچی کے ساتھ چیئرلفٹ میں تین افراد اور بھی تھے مگر انہوں نے بچی کو گرتے ہوئے نہیں دیکھا،واقعہ کی تصویر کشی کرنے والے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے۔والدین اور تربیت کاروں کو خبردار رہنا چاہیئے تا کہ اس طرح کے حادثات پیش نہ آئیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/چین۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین نے وہ چونکا دینے والا لمحہ دیکھا جب ایک بچی چلتی سکائی لفٹ سے چالیس فٹ کی بلندی سے نیچے گر گئی،بچی لفٹ میں سوار ہوتے ہی پھسل گئی جبکہ اس نے لفٹ کو بہت دیر تک پکڑے رکھا اس دوران کسی نے بھی اسے بچانے کی کوشش نہیں کی، فوٹو اور فوٹج میں دیکھا جا سکتا تھا کہ لڑکی اپنی گرفت کھونے سے پہلے اسے پکڑنے کی کوشش کر رہی تھی، اس کے بعد لڑکی چالیس فٹ کی بلندی سے نیچے برف سے ڈھکی دیودار کے درختوں پر گرتی ہوئی برف کے گدیلے پر جا گری، یہ دیکھتے ہی عینی شاہدین اور سلپ کے عملے نے لڑکی کو نکالنے میں مدد کی اس کے بعد ایمرجنسی سروسز نے متاثرہ کو فوراََ اسپتال منتقل کر دیا، مقامی میڈیا کے مطابق گرنے سے کوئی شدید چوٹ نہیں آئی ٭لڑکی گینٹنگ ریزرورٹ سیکرٹ گارڈن میں درختوں کی شاخوں اور نرم برف کے تکیئے کی وجہ سے نیچے پڑی برف پر آ گری٭۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے ایسے حادثات کو روکنے کے لئے والدین اور کوچز کو زیادہ توجہ دینی چاہیئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچے پاوں کے نیچے سے کراس بار سے پھسل جاتے ہیں۔ اگرچہ کچھ ڈیزائنوں میں بچوں کو محفوظ بنانے کے لئے حفاظتی اقدامات شامل ہیں لیکن اس خصوصیت کے بغیر بڑے کیبن میں سوار نوجوانوں کو پھسلنے کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔