۔،۔ ترکی میں نلکے کے پانی کو آب زم زم کے طور پر بیچنے والا نوسرباز گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭لوگوں کو نلکے کے پانی کی بوتلیں زم زم کے طور پر بیچنے والے کا دعوی تھا کہ پانی مکہ مکرمہ سے در آمد کیا جاتا ہے روزانہ تقریباََ (چھ لاکھ ترکی لیرے جو چونسٹھ ہزار ریال) کے برابر ہیں پانی فروخت کرتا تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکی/اضنہ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے شہر اضنہ میں پولیس نے ایک واٹر فیکٹری کے مالک کو دھوکہ دہی کے الزام میں اس وقت گرفتار کیا جب انہیں رپورٹ ملی کے فلاں فیکٹری کا مالک بوتلوں میں آب زم زم بھر کر بیچ رہا ہے، اس نوسر باز شخص نے لوگوں کو نلکے کے پانی کی بوتلیں زم زم کے طور پر بیچنے والے کا دعوی تھا کہ پانی مکہ مکرمہ سے در آمد کیا جاتا ہے روزانہ تقریباََ (چھ لاکھ ترکی لیرے جو چونسٹھ ہزار ریال) کے برابر ہیں پانی فروخت کرتا تھا، گرفتاری کے بعد جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو فیکٹری کے مالک نے کوئی عار محسوس کئے بغیر کہا کہ میرے گاہک مجھ سے بہت مطمئن تھ، اس کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جنہوں نے اس سے ملاوٹ شدہ پانی خریدا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پندرہ ہزار لیٹر جعلی آب زم زم کو بہا دیا گیا جبکہ گودام کو بھی سیل کر دیا گیا۔