0

۔،۔ جرمنی کے شہر برانڈن برگ عمارت میں حملہ ملزم سمیت دو ہلاک دو شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر برانڈن برگ عمارت میں حملہ ملزم سمیت دو ہلاک دو شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭حملہ میں ہلاک ہونے والی خاتون اور انیس سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا اسی عمارت کے اپارٹمنٹ میں رہتے تھے۔وہ نہیں بتا سکے کہ آیا ملزم بھی وہاں کا رہائشی تھا ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/براڈنبرگ۔ مقامی میڈیا اور پولیس کے مطابق شمال مشرقی برانڈن برگ کے ایک چھوٹے سے گاوں میں ایک شخص نے (یوکر مارک) کے علاقہ میں کئی لوگوں پر پرتشدد حملہ کیا اس پرتشدد حملے میں ایک نوجوان اور ایک خاتون ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اور خاتون اور ملزم شدید زخمی۔پولیس ترجمان کے مطابق ایک ستائیس سالہ نوجوان نے آج صبح برانڈن برگ کے کیسکو میں ایک اپارٹمنٹ میں خنجر سے کئی لوگوں پر حملہ کیا۔صبح (دس بجے) کے قریب ہنگامی کال موصول ہونے کے بعد امدادی کارکنوں کی ایک بڑی نفری کو قصبے کی طرف روانہ کیا گیا جبکہ ایک ریسیکیو ہیلی کاپٹر کو بھی موقع پر روانہ کیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچتے ہی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، کیسکو جرمنی کے دارالحکومت برلن کے شما مشرق میں تقریباََ (اسی کلو میٹر) کے فاصلہ پر واقع ہے۔ میونسپلٹی کے مطابق اس علاقہ یا گاوں میں ٹوٹل (آٹھ سو سترہ) باشندے رہائش رکھتے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک اپارٹمنٹ میں دو مردہ پائے گئے ایک چھبیس سالہ خاتون اور ایک سولہ سالہ نوجوان، اس کے علاوہ ایک انیس سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا رپورٹ کے مطابق اس نے پڑوسی کے اپارٹمنٹ میں پناہ حاصل کی۔ پولیس کاروائی کے دوران ستائیس سالہ نوجوان کو مشتبہ شخص کے طور پر شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اس کی جان کو خطرے میں پا کر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مر گیا۔ واضح رہے کہ زخمی اور مرنے والے حملہ آور سمیت جرمن شہری تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں