۔،۔ مستقبل کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف برداری سے کچھ دیر قبل جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭امریکی صدر جو بائیڈن کے سیکورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ ہم معاہدے کے قریب ہیں اور یہ اسی ہفتہ میں ممکن ہے۔سی این این کے مطابق آخری بقیہ سوالات کی وضاحت آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن/غزہ/دوحہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ ڈیل اسی ہفتہ کو ممکن ہے، مبینہ طور پر تین مرحلوں پر مشتمل منصوبے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور فلسطینی قیدیوں کے بدلے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پیش رفت کامیابی کی طرف گامزن، مستقبل کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف برداری سے کچھ دیر قبل جنگ بندی اور اسلامی حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ قیاس کے قریب ہے،امریکی صدر جو بائیڈن کے سیکورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ ہم معاہدے کے قریب ہیں اور یہ اسی ہفتہ میں ممکن ہے٭جو اگلے پیر کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔سی این این کے مطابق آخری بقیہ سوالات کی وضاحت آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو آج یرغمالیوں کے لواحقین سے ملاقات کا ارادہ بھی رکھتے ہیں، سیلوان کا کہنا ہے کہ یہ وعدے اور پیشنگوئیاں نہیں ہیں یہ سب کچھ پہنچ کے اندر ہے ہم اسے پورا کریں گے۔