۔،۔ پاکستان ہماری پہچان ہے۔پاکستان ہے تو پاکستانی ہیں،فرینکفرٹ ہارہائیم میں پاکستان زندہ باد کی تقریب کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔
٭پاکستان کا اسلام سے رشتہ اتنا گہرا ہے،اتنا ا ہماراا اور آپ کا نہیں ہے۔کوئی شخص جو مسلم ہے اگر وہ مذہب تبدیل کرنا چاہے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔پاکستان ایک ایسی ریاست ہے جس کے پاس اسلام چھوڑنے کا (آپشن۔اختیار)ہی نہیں ہے۔جب ہندوستان کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا اس وقت جو بنیاد تھی اس میں اسلام کے لئے ایک ایسا ملک چاہیئے جہاں ہم اسلامی قوانین پر آزادی سے عمل کر سکیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہار ہائیم۔فرینکفرٹ ہار ہائیم میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے پاکستان ہماری پہچان۔پاکستان زندہ باد۔ایک بات واضح کرنا چاہوں گا کہ (پاک فوج) ہی ہے جس کی وجہ سے اب تک سعودی عرب اور مکہ اسرائیل کے شَر سے بچا ہوا ہے، پاکستان کی آرمی کئی اسلامی ممالک کی فوجوں کو ٹریننگ دے رہی ہے جس میں سعودی عرب سر فہرست ہے، یہ ہمارے ملک کے لئے بہت فخر کی بات ہے کہ ہم حرمین کے محافظ ہیں۔پاکستانی افواج اسلامی ملکوں میں اس وقت دوسرے نمبر پر ترکی کے بعدسب سے زیادہ طاقت ور فوج ہے،افرادی قوت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو پہلے نمبر پر ہے جبکہ اسلحہ کے لحاظ سے ترکی سے دوسرے نمبر پر ہے۔پاکستان ہمارا جذبہ و جنون ہے، پاکستان ہمارا مرشد ہے، افغانستان میں کیا ہو رہا ہے۔بھارت میں کیا ہو رہا ہے، عراق شام ہمیں اللہ کا شکر ادا کرناچاہیئے، پاکستان ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہےآئیئے اب یہ وقت ہے کہ ہم اپنی افواج پاکستان کو باور کرائیں کہ ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ ایٹمی طاقت کے لحاظ سے اسلامی پہلا ملک ہے۔ خود بھی تشریف لائیں اور دوستوں کو بھی دعوت دیں۔