0

۔،۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر ٭اجتماعی ملک بدری٭کا اعلان کیا تھا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر ٭اجتماعی ملک بدری٭کا اعلان کیا تھا۔ نذر حسین۔،۔

٭امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی امریکی انتظامیہ نے رہائشی اجازت نامے کے بغیر تارکین وطن کی گرفتاری اور ملک بدری شروع کر دی ہے جبکہ پہلی جلاوطنی کی پروازیں فوجی طیاروں کے ذریعہ کی جا رہی ہے، لیکن ابھی تک کوئش بڑے چھاپوں کا سلسلہ نہیں شروع کیا گیا۔ملک میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں میں خوف و ہراس٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/واشنگٹن/وائٹ ہاوس۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی امریکی انتظامیہ نے رہائشی اجازت نامے کے بغیر تارکین وطن کی گرفتاری اور ملک بدری شروع کر دی ہے جبکہ پہلی جلاوطنی کی پروازیں فوجی طیاروں کے ذریعہ کی جا رہی ہے، لیکن ابھی تک کوئی بڑے چھاپوں کا سلسلہ نہیں شروع کیا گیا۔ملک میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹی (آئی سی ای ICE) کی اطلاع کے مطابق صرف ایک دن (جمعرات) کو 538 افراد کو گرفتار کیا گیا، وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرولین لیونٹی نے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی فوجی طیارے استعمال کرنے والیسینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کر چکی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٭ہم سخت مجرموں کو نکال رہے ہیں،یہ قاتل ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہیں قانون ڈھونڈ رہا ہے ہم پہلے انہیں تکالیں گے۔ انتخابی مہم کے دوران ریپبلکن نے تقریباََ روزانہ وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک بدری کا بہت بڑا پروگرام شروع کریں گے۔(ایجنسی کے مطابق 2023 میں 170,000 سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔2024 میں 113,000 سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں، حالات صدمہ اور خوف کا باعث بن رہے ہیں کئی تصاویر دیکھنے کو ملیں جس میں ہاتھوں اور پیروں میں زنجیریں دکھائی گئی ہیں۔ بوسٹن میں بھی دیکھا گیا ہے کہ ایک چھاپے کے دوران کئی تاریکن وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے ترجمان لیویٹ نے دو تصاویر جاری کیں جن میں مردوں کی ایک قطار ہاتھوں اور پیروں میں زنجیر پہنے طیارے میں سوار ہو رہے ہیں۔ واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے امگریشن آفیسرز کو حساس مقامات جیسا کہ گرجا گھروں۔ اسکولوں یا اسپتالوں میں بغیر وارنٹ یا کسی درست کاغذ کے غیر قانونی رہائشی تارکین وطن کو گرفتار کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں