۔،۔ بھارت کی ریاست بہار میں بندر نے (دسویں جماعت)کی طالبہ کو چھت سے دھکا دے کر ہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭سرد موسم اور دھوپ کی گرمی میں پریا نامی لڑکی چھت کر بیٹھ کر پڑھ رہی تھی،اس دوران بندروں کے ایک غول نے چھت پر چڑھ کر لڑکی کو بھاگنے پر مجبور کر دیا اسی دوران بھاگتی لڑکی کو ایک بندر نے دھکا دے کر گرا دیا۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/بہار۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ریاست بہار میں بندر نے (دسویں جماعت)کی طالبہ کو چھت سے دھکا دے کر ہلاک کر دیا، رپورٹ کے مطابق سرد موسم اور دھوپ کی گرمی میں پریا نامی لڑکی چھت کر بیٹھ کر پڑھ رہی تھی اس دوران بندروں کے ایک غول نے چھت پر چڑھ گیا، محلے والوں نے بندروں کے غول کو دیکھ کر شور مچا دیا، لڑکی نے حالات کو دیکھتے ہوئے چھت سے بھاگ کر گھر میں جانے کی کوشش کی اس دوران ایک بندر نے (دس سالہ طالبہ پریا) کو دھکا دے کر چھت سے نیچے گرا دیا، پریا کو اس کے والدین نے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے پریا کی موت کی تصدیق کر دی، ان کا کہنا تھا کہ موت کی وجہ سر اور کمر سمیت جسم کے دیگر حصّوں پر آنے والی گہری چوٹیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس علاقہ سمیت بھارت کے کئی علاقوں میں بندر اور لنگوروں نے انسانوں کو بہت نقصان پہنچائے ہیں۔