۔،۔ صنفی شناخت رکھنے والے افراد کو امریکی پاسپورٹ جاری کرنا بند۔ نذر حسین۔،۔
٭امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزارت اب ان افراد کے لئے امریکی پاسپورٹ نہیں جاری کرے گی جن کے شناختی کارڈ پر (ایکس ) کا نشان لگایا گیا ہو۔یہ وہ لوگ ہیں جو خود کو مرد و عورت سے ہٹ کر صنفی شناخت رکھتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزارت اب ان افراد کے لئے امریکی پاسپورٹ نہیں جاری کرے گی جن کے شناختی کارڈ پر (ایکس “x” ) کا نشان لگایا گیا ہو۔یہ وہ لوگ ہیں جو خود کو مرد و عورت سے ہٹ کر صنفی شناخت رکھتے ہیں،وزات خارجہ کی ویب سائٹ پر صنفی ذرجہ بندی والے پہلے جاری کردہ پاسپورٹ سے متعلق رہنمائی جلد جاری کی جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حلف برداری کے دوران کہا تھا کہ آج سے امریکی حکومت کی سرکاری پالیسی یہ ہو گی کہ صرف دو جنسیں ٭مرد اور ٭عورت کی ہوں گی، اس کا مقصد حیاتیاتی سچائی کو زندہ کرنا ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صنفی نظریئے کو فروغ دینے کے لئے وفاقی فنڈز استعمال نہیں کئے جائیں گے۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں اپنے پہلے دن سے ہی امریکا میں ٭ٹرانس جینڈر٭ کے قاگل پن کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔