۔،۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا نابالغ افراد کی جنس کی تبدیلی کے آپریشن پر پابندی کا حکم۔ نذر حسین۔،۔
٭ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو ہدف بنانے کے حوالہ سے تازہ ترین اقدام۔منگل کے روز ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے جس کی رو سے ملک میں (انیس برس) سے کم عمر افراد کے لئے جنس کی تبدیلی سے متعلق اقدامات پر قیود عائد کر دی گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو ہدف بنانے کے حوالہ سے تازہ ترین اقدام۔منگل کے روز ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے جس کی رو سے ملک میں (انیس برس) سے کم عمر افراد کے لئے جنس کی تبدیلی سے متعلق اقدامات پر قیود عائد کر دی گئی، واضح رہے حلف برداری کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت ملک میں صرف دو جنسوں کو تسلیم کرے گی یعنی ٭ مرد اور ٭عورت۔ اپنے حالیہ ایگزیکٹو آرڈر میں ٹرمپ نے کہا کہ آج پورے ملک میں ڈاکٹر حضرات بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو جسمانی طور پر نقصان پہنچا رہے ہیں ٭یہ خطرناک رحجان ہماری قوم کی تاریخ میں کلنک کا ٹیکہ بنتا جا رہا ہے اسے ختم کرنا ہو گا،ختم ہونا چاہیئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ کسی بچے کی ایک جنس سے دوسری میں تبدیلی کے عمل میں کسی قسم کی مالی رقم،سرپرستییا معاونت فراہم نہیں کرے گی اور یہ ہی امریکا کی پالیسی ہے۔ جبکہ امریکی صدر نے واضح کیا کہ حکومت اس طرح کے تباہ کن اور زندگی تبدیل کرنے والے اقدامات کو ممنوع قرار دینے والے تمام قوانین کو سختی سے لاگو کرے گی۔