0

۔،۔ سلوان مومیکا ملعون کو نامعلوم افراد نے سٹاک ہولم کے قریب واقع قصبہ سوڈر تالجے میں قتل کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سلوان مومیکا ملعون کو نامعلوم افراد نے سٹاک ہولم کے قریب واقع قصبہ سوڈر تالجے میں قتل کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭غیر ملکی طاقت سے تعلق رکھنے والے اڑتیس سالہ (سلوان مومیکا) ملعون کو بدھ کی رات پچھلے پہر نامعلوم افراد یا شخص نے سٹاک ہولم کے قریب واقع قصبہ سوڈر تالجے میں گولی مار کر گھر میں قتل کر دیا گیا جبکہ اسے آج سویڈن میں قرآن پاک کو متعدد بار نذر آتش کرنے کے مجرمانہ مقدمے کے سلسلہ میں فیصلہ سنایا جانا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/عراق/سٹاک ہولم/سوڈر تالجے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق(سیاسی پناہ گزین) سلوا مومیکا جس نے تین سال قبل سویڈن کے شہر سٹاک ہولم میں مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمنی کرتے ہوئے متعدد بار نذر آتش کیا اور پاوں سے بھی بے حرمتی کی، اسی سلسلہ میں عراقی شخص جس پر یہ گمان کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بیرونی ییر ملکی طاقت سے تعلق رکھتے ہوئے مسلمانوں کی کتاب کی بے حرمتی کی تھی۔آج بروز جمعرات اس کے خلاف سویڈن میں قرآن پاک کو متعدد بار نذر آتش کرنے کے مجرمانہ مقدمے کے سلسلہ میں فیصلہ سنایا جانا تھا۔ فیصلہ سننے سے پہلے ہی نامعلوم افراد یا شخص نے اس ملعون کو اسی کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پڑوسیوں نے بتایا کہ گولیوں کی آواز سنائی دی گئی ہے، پولیس جب موقعہ واردات پر پہنچی تو پولیس افسران کو گولیوں کے زخموں کے ساتھ ایک شخص ملا جو مر چکا تھا بعد اذاں پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا سلوان مومیکا ہی تھا۔خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈش پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے، تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ آیا حراست میں لئے گئے افراد میں (بندوق بردار۔قاتل) بھی شامل ہے یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں