0

۔،۔ امریکن ایئرلائن کے مسافربردار طیارہ اور امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ امریکن ایئرلائن کے مسافربردار طیارہ اور امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم۔نذر حسین۔،۔

٭مسافر بردار طیارہ اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کے بعد دریا میں گر گئے رپورٹ کے مطابق (67) افراد ہلاک۔ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد طیارہ شعلوں میں گھر گیا ور دھماکوں کے ساتھ پھٹ گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کی شب واشنگٹن میں امریکی ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر بلیک ہاک سے تصادم کے بعد آگ کے شعلوں میں گر کر تباہ ہو گیا ہیلی کاپٹر میں رپورٹ کے مطابق تین افراد موجود تھے جبکہ مسافر طیارے میں عملہ سمیت چونسٹھ افراد سوار تھے ابھی تک کسی کے بچنے کی خبر موصول نہیں ہوئی، رپورٹ کے مطابق تصادم کے بعد دھماکے بھی سنے گئے اور ایسا دیکھا گیا کہ آگ کا گولہ دریائے پوٹو میک میں گرا ہے، یہ حادثہ واشنگٹن میں جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرمارمنگ آرٹس کے ویب کیم پر محفوظ ہو گیا، کلپ میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ہیلی کاپٹر سے تصادم کے بعد طیارے میں شعلے بھڑک اُٹھے تھے اور طیارہ ایک زبردست دھماکے سے پھٹ کر دریا میں جا گرا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں