۔،۔ 13فروری بروز جمعرات جامع مسجد غوثیہ میں محفل شبِ برات کا نورانی انعقاد۔ نذر حسین۔،۔
٭شب (رات) برات (بہت سے لوگوں کی بخشش کی رات) اس رات حضور اکرمﷺ جنت البقی میں جا کر استغفار کرتے تھے۔ اللہ سے مغفرت کی دُعا فرماتے تھے،حضرت عائشہؓ سے بھی روایت ہے،کہ حضور اکرم ﷺ کا فرمان ہے قبیلہ بنو کلب کی ریوڑوں کی بکریوں کے بالوں کے برابر آج رب میری اُمت کو بخشے گا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ریڈر والڈ۔ جامع مسجد غوثیہ گونر اسٹریٹ میں 13فروری بروز جمعرات جامع مسجد غوثیہ میں محفل شبِ برات کا نورانی انعقادکیا جائے گا، محفل ذکر دُعا سجائی جائے گی، محفل نعت بھی سجائی جائے گی جبکہ صلواۃ التسبیح باجماعت ادا کی جائے گی۔ خود بھی تشریف لائیں دوستوں کو بھی دعوت دیں جبکہ خواتین کے لئے خصوصی طور پر باپردہ اہتمام کیا جاتا ہے۔لنگر کا بھی خصوصی انتظام ہو گا۔