0

۔،۔ جرمنی کے شہر (لاوچ ہامرLauchhammer)میں چیکنگ کے درمیان کار چور نے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر (لاوچ ہامر)میں چیکنگ کے درمیان کار چور نے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کے شہر (لاوچ ہامر)میں پولنش کار چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران جب (بتیس32 سالہ) پولیس افسر بیلٹ لگانا چاہتا تھا، سینتیس37 سالہ پولنش مافیا نے پولیس افسر پر گاڑی چڑھا دی جس کی وجہ سے بتیس سالہ اہلکار موقع پہ ہلاک ہو گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لاوچ ہامر/کُوٹبس/برانڈن برگ/ڈریسڈن۔ مقامی میڈیا اور پولیس ترجمان کے مطابق جرمنی کے شہر (لاوچ ہامر)میں پولنش کار چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران جب (بتیس32 سالہ) پولیس افسر بیلٹ لگانا چاہتا تھا، سینتیس37 سالہ پولنش مافیا نے پولیس افسر پر گاڑی چڑھا دی جس کی وجہ سے بتیس سالہ اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پہ ہلاک ہو گیا جبکہ قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا گیا،تین دیگر افراد کو بھی عارضی طور پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پولیس اہلکار کی موت پر جرمنی بھر میں گاڑیوں پر کالے ربن باندھے گئے جبکہ ریاستی پولیس کے تمام دفتروں پر جھنڈے بھی آدھے ماسٹ پر لہرائے گئے۔ برلن کے وزیر داخلہ نے بھی ہلاک ہونے والے آفیسر کے لواحقین اور ساتھیوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں