۔،۔ شارک مچھلی نے تصویر بنانے والی خاتون کے دونوں ہاتھ کاٹ لئے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ شارک مچھلی نے تصویر بنانے والی خاتون کے دونوں ہاتھ کاٹ لئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ شارک مچھلی نے تصویر بنانے والی خاتون کے دونوں ہاتھ کاٹ لئے۔ نذر حسین۔،۔

٭ بلیو ہگز،پروویڈ اتھلے میں کینیڈا کی ایک خاتون شارک کی تصویر بنانے کی کوشش میں اپنے دونوں ہاتھ کٹوا لئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کینیڈا۔ گلوبل افیئرز کینیڈا کے مطابق قونصلر اہلکار معلومات اکٹھا کرنے کے لئے مقامی حکام سے رابطہ کر رہے ہیں، ان کے مطابق ٹرکس اینڈ کیکوس کے ساحل کے قریب یہ واقع اس وقت پیش آیا جب خاتون شارک کی تصویر بنانے کی کوشش میں تھی، رپورٹ کے مطابق خاتون نے ترک اینڈ کیوکس جزائر کے تامسن کوہ بیچ پر صرف چند گز پانی میں تصویر بنانے کے لئے قدم رکھا ہی تھا کہ اچانک شارک نے حملہ کر دیا، اس حملہ کے نتیجہ میں خاتون کے دونوں بازو بری طرح زخمی ہو گئے۔ ڈاکٹروں کو ایک ہاتھ کلائی سے جبکہ دوسرے کو کہنی کے قریب سے کاٹنا پڑا۔ عینی شاہدین کے مطابق خاتون پانی میں شارک کے قریب جا کر اس کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کر رہی تھی کہ اچانک شارک نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا، حادثہ کے فوراََ بعد انہیں ساحل پر لایا گیا اور چیشائر ہال میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ابتدائی علاج کے بعد مزید طبی امداد کے لئے خاتون کو کینیڈا لے جایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ کرنے والی شارک کا سائز تقریباََ چھ فٹ تھا جبکہ شارک کی صحیح نسل کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ شکاری شارک تقریباََ چالیس منٹ تک چکر لگاتی رہی ہے پھر اچانک حملہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں