۔،۔ پچیس سالہ نوجوان نے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں خاتون کو قتل جبکہ سوتیلی ماں کو چھرا گھونپ کر زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ہیمبرگ میں پچیس سالہ نوجوان نیخاتون کو موقع پر قتل کر دیا جبکہ اپنی سوتیلی ماں اور ایک نامعلوم شخص کو شدید زخمی کر دیا۔ پچیس سالہ(جرمن) مجرم کو حراست میں لے لیا گیا ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیمبرگ/میر ینتھل۔ مقامی میڈیا اور پولیس رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح پولیس کو پولیس کو کال گیا گیا، ایک شخص نے اچانک (اکیاون سالہ رشتہ دار) پر چاقو سے حملہ کر دیا، اس کی چیخیں سن کر چالیس سالہ روم میٹ جب پہنچا تو اسے بھی چاقو کے وار سے زخمی کر دیا گیا، پولیس اہلکار قوراََ جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملزم کو گرفتار کر لیا، عورت اور روم میٹ کے زخم جان لیوا نہیں تھے جبکہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، پچیس سالہ نوجوان حملہ آور نے حملے کے دوران خود کو بھی زخمی کر لیا اسے بھی اسپتال لے جایا گیا، ملزم نے اپنی اکیاون سالہ سوتیلی ماں پر بھی چاقو سے کئی وار کئے۔ مردہ خاتون اس کے اپارٹمنٹ سے برآمد کی گئی پولیس یہ نہیں بتا سکی کے ملزم کا مرنے والی خاتون سے کیا تعلق تھا، پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تحقیقات کے بالکل آغاز میں ہیں، دونوں جرائم کا پس منظر واضح نہیں۔ پڑوسیوں نے صدمے کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت ہی پرسکون رہائشی علاقہ ہے، پڑوسی اکیاون سالہ زخمی خاتون کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا،ایک مقامی روائشی کا کہنا تھا کہ بہت اچھی خاتون ہیں۔