۔،۔ جرمنی کے شہر فرائیبرگ میں ایک شخص نے خاتون اور بچے کو رائفل سے دھمکیاں دیں۔ نذر حسین۔،۔
٭قیصر سٹول فرائیبرگ کے گاوُں وائن ڈورف میں اپنی ساتھی اور اس کے بچے کو رائفل سے ڈرایا دھمکایا،پڑوسی نے فوراََ در عمل دکھاتے ہوئے بچے کو بچا لیا۔پولیس نے سڑک پر ایک مسلح شخص کو گولی مار دی، ہنگامی آپریشن کے بعد اس شخص کی اسپتال میں موت واقع ہو گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/قیصر سٹول فرائیبرگ /وائن ڈورف۔ مقامی پولیس اور میڈیا رپورٹ کے مطابق قیصر سٹول فرائیبرگ کے گاوُں وائن ڈورف میں اپنی ساتھی اور اس کے بچے کو رائفل سے ڈرایا دھمکایا،پڑوسی نے فوراََ در عمل دکھاتے ہوئے بچے کو بچا لیا۔پولیس نے سڑک پر ایک مسلح شخص کو گولی مار دی، ہنگامی آپریشن کے بعد اس شخص کی اسپتال میں موت واقع ہو گئی، رپورٹ کے مطابق (اڑتالیس سالہ) شخص نے پہلے اپنی ساتھی (دوست) اور اس کے بچے کو مارا پیٹا، بعد میں رائفل ہاتھ میں اُٹھائے سڑک پر نکل آیا اور گھر کی کھڑکی پر فائرنگ کی جسسے گھر کی کھڑکیوں میں بنے ہوئے سراخ فائرنگ کی گواہی دے رہے تھ۔ تفتیشی حکام کے مطابق (تین ہزار آٹھ سو باشندوں) کے گاوں سے تعلق رکھنے والے شخص کے مقصد کو ٭مکمل طور پر غیر واضح قرار دیا٭پولیس نے بتایا کہ (سینتالیس سالہ) خاتون نے اتوار کی شام خود ہنگامی کال کی تھی پھر اپنے دس سالہبچے کو لے کر اپارٹمنٹ کے کمرے میں بند کر لیا، رپورٹ کے مطابق اڑتالیس سالہ شخص نے لاتوں سے دروازہ پیٹنا شروع کر دیا، پھر بند دروازے پر رائفل سے فائرنگ کی، ایک پڑوسی نے شور سن کر پہلی منزل پر کمرے کی کھڑکی سے سیڑھی لگا دی تا کہ بچے کو بچایا جا سکے، اس شخص نے پولیس کے آنے پر پولیس افسران کو دھمکیاں دیں، پھر وہ شخص ہاتھ میں رائفل اٹھائے اپارٹمنٹ سے نکل کر سڑک پر آ گیا، پولیس نے بار بار رائفل نیچے رکھنے کو کہا اس کی بجائے اس نے افسران کی طرف رائفل اٹھا لی جس پر پولیس نے اس کو گولی مار دی، اسپتال میں ہنگامی سرجری کے بعد اڑتالیس سالہ شخص کی موت واقع ہو گئی۔ اسٹیٹ کریمینل پولیس آفس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں تھا کہ کتنے اہلکاروں نے فائرنگ کی اور کتنی گولیاں چلائی گئیں۔ گاوں کے میئرکا کہنا تھا کہ اس چونکا دینے والے واقع نے گاوں میں ہلچل مچا دی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ خاتون اور اس کا بچہ ٹھیک ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس شخص کو اس سے قبل منشیات اور جسمانی نقصان کے جرائم کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کے قانون کی خلاف ورزی کے لئے بھی گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس پر اسلحہ رکھنے پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی رپورٹ کے مطابق اس کے پاس رائفل کے علاوہ ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔