0

۔،۔پانچ۔ زندہ۔ مردہ مچھروں یا ان کے لاروہ لانے والے کو نقد انعام دیا جائے گا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔پانچ۔ زندہ۔ مردہ مچھروں یا ان کے لاروہ لانے والے کو نقد انعام دیا جائے گا۔ نذر حسین۔،۔

٭فلپائن کے ایک گنجان آباد شہری علاقہ میں ڈینگی کی وبا کو روکنے کے لئے مچھروں کے بدلے نقد انعام دینے کا اعلان۔برنگائے ایڈیشن ہلز کے سربراہ کارلیٹو سرنال نے اعلان کیا کہ جو بھی پانچ مچھر فراہم کرے گا اسے (ایک پیسو جو تقریباََ 2 امریکی سینٹ سے بھی کم ہے) بطور انعام دیا جائے گا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔فلپائن/منیلا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے ایک گنجان آباد شہری علاقہ میں ڈینگی کی وبا کو روکنے کے لئے مچھروں کے بدلے نقد انعام دینے کا اعلان۔برنگائے ایڈیشن ہلز کے سربراہ کارلیٹو سرنال نے اعلان کیا کہ جو بھی پانچ مچھر فراہم کرے گا اسے (ایک پیسو جو تقریباََ 2 امریکی سینٹ سے بھی کم ہے) بطور انعام دیا جائے گا، یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا ہے جب ان کے علاقہ میں دو طلبہ ڈینگی کے باعث جان کی بازی ہار گئیں۔رپورٹ کے مطابق یہ انعامی سکیم (صفائی مہم اور پانی کی نکاسی کے دیگر اقدامات کے ساتھ معاونت کے طور پر متعارف کرائی گئی ہے تا کہ جہاں ڈینگی کے مچھر انڈے دیتے ہیں ان مقامات کو ختم کیا جا سکے۔ یہ انعامی پیشکش ٭زندہ یا ٭مردہ مچھروں اور ان کے لاروا پر بھی لاگو ہو گی جبکہ زندہ مچھروں کو الٹرا وائلٹ روشنی کی مدد سے مارا جائے گا۔حالیہ ڈینگی پھیلاو کے دوران علاقہ میں چوالیس کیسز رپورٹ کئے گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق یکم فروری تک اٹھائیس ہزار دو سو چونتیس ڈینگیکیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جو پچھلے سال کے مقابلہ میڈ چالیس فیصد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں