۔،۔ گذشتہ مہینوں سے ہر محفل، ہر فنکشن میں ایک ہی گونج سنائی دیتی ہے ٭مہوش٭مہوش٭مہوش۔ نذر حسین۔،۔
٭(تئیس 23 فروری2025) کو جرمن پارلیمنٹ کے الیکشن ہونے جا رہے ہیں جس میں ہناوُ کی رہائشی مہوش افتخار بھی گرین پارٹی کی طرف سے منتخب ہونے کے بعد میدان میں اُتر چکی ہیں، انہوں نے اپنی کمپین میں کوئی کمی باقی نہیں چھوڑی۔نہ صرف پاکستانی کمیونٹی جبکہ تمام افراد کو الیکشن میں اپنی قیمتی ووٹ استعمال کرنی جاہیئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہناوُ/برلن۔ وفاقی الیکشن کے لئے ٹوٹل (بیتالیس 42 جماعتیں) رجسٹرڈ ہیں،جو لوگ بڑی پارٹیوں کے ساتھ شناخت نہیں کر سکتے وہ چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اپنے ووٹ کے لئے مناسب تلاش کرنی چاہیئے۔ اگرچہ کہا جاتا ہے کہ ووٹ کو ضائع کرنا ووٹ نہ دینے سے بہتر ہے لیکن یہ حقیقت میں درست نہیں۔آپ کی ایک ایک ووٹ بہت بھاری ہے۔جبکہ یقیناََ ووٹ نہ ڈالنا بھی کسی حد تک الیکشن پر اثر انداز ہوتا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی سے اپیل ہے کہ اپنی ووٹ کا ضرور استعمال کریں، ہم یہ نہیں کہتے کہ پاکستانی سیاست کریں، قیمتی چیز بغیر تحقیق کے کسی کو نہیں دی جاتی ایسے ہی آپ بھی اپنی ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور سوچ سمجھ کر اپنی ووٹ کا استعمال کریں۔(سیاسی پارٹی گرین سے متعلق) مہوش افتخار کا بھی کہنا ہے کہ ہمیں یہاں کی سیاست میں حصّہ لینا چاہیئے،اگر آپ مجھے ووٹ دیں گے تو میں آپ کے مسائل ساتھ لے کر پارلیمنٹ میں جاوں گی۔فرینکفرٹ میں ہونے والی ہر تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے پاکستانی نثراد مہوش افتخار سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جیت کے لئے پراعتماد عزم کا اعادہ کیا ہے۔آ پ کو ہر تقریب میں ایک مضبوط امیدوار کے طور پر پذیرائی مل رہی ہے۔یہ امید بھی ظاہر کی جاتی ہے کہ کامیابی ان کے قدم چومنے کو تیار بیٹھی ہے کیونکہ مہوش افتخار ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔