۔،۔ انتہائی دائیں بازو کے اضافہ کے انتباہات کے درمیان فریدرش میرز کی جرمن انتخابات میں جیت پر دنیا کا رد عمل۔ نذر حسین۔،۔
٭2013 میں قائم ہونے کے بعدجرمنی کی تاریخ میں پہلی بار انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت (الٹرنیٹیو فار جرمنی۔مختصر۔اے۔ایف۔ڈی) نے انتخابات میں 20.8 فیصد کے ساتھ اپنی جیت کا جشن منایا کیونکہ وہ (سی۔ڈی۔یو اور سی۔ایس۔یو) کے بعد دوسرے نمبر پر رہی۔ان کی جیت پر دنیا کی نظریں مرکوز ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ عالمی رہنماوُں کی طرف سے(سی۔ڈی۔یو) کے قدامت پسند رہنما فریدرش میرز اور ان کے اتحاد کو جرمن انتخابات میں کامیابی پر مبارک بادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے، جیسے جیسے رد عمل سامنے آیا، کچھ محتاط بھی تھے جبکہ دیگر انتہائی دائیں بازو کے اضافہ پر مرکوز تھے کیونکہ (الٹر نیٹیو فار جرمنی 20.8 فیصد کے ساتھ اپنی کامیاب جیت کا جشن مناتے دیکھے جا رہے ہیں جبکہ وہ جیت پر دوسرے نمبر پر ہیں)۔سی۔ڈی۔یوکے قدامت پسند رہنما فریدرش میرز مخلوط حکومت بنانے، یورپ کی سب سے بڑی معیشت کو ترقی کی طرف لوٹانے اور ایک پیچیدہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کو نیویگیٹ کرنے کے مشکل چیلنج کا سامنا ہے۔ کچھ سب سے زیادہ قابل ذکر بین الاقوامی رد عمل بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ یورپی کونسل کے صدر (انتونیو کوسٹا) کا کہنا ہے کہ وہ مشکل وقت میں مزید خوشحال اور ٭خود مختار یورپ٭بنانے کے لئے فریدرش میرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ یورپی یونین کے اعلی نمائندے(کاجا کالس) نے ایک نئی حکومت کی تیزی سے تشکیل پر زور دیا ہے۔ جرمن عوام نے انتخابات میں ٭چراسی فیصد٭حصہ لے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ مثبت تبدیلی چاہتے ہیں۔ واضح رہے 2013 میں (الٹرنیٹیو فار جرمنی۔مختصر۔اے۔ایف۔ڈی) نے بنڈسٹاگ انتخابات میں حصّہ لیا تھا جس میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، جبکہ(2014 میں پہلی بار ایک سپرا ریجنل پارلیمنٹ، یورپی پارلیمنٹ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئی۔2017 کے وفاقی انتخابات کے بعد انیسویں جرمن بنڈسٹاگ میں تیسری مضبوط پارٹی بن گئی۔ (2022) میں 10.489.854,16 یورو کی ریاستی سبسڈیز دی گئی، 2025 میں ان کے 52.000 ممبرز ہیں جن میں کم عمری میں سولہ سالہ بچے بھی شامل ہیں جبکہ خواتین تقریباََ سترہ فیصد ہیں۔ ایس پی ڈی کے چانسلر کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن ہار چکے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں وفاقی حکومت میں سی ڈی یو کی زیر قیادت ایس پی ڈی کا نمائندہ نہیں ہوں گا اور نہ ہی اس کے لئے مذاکرات کروں گا۔ جبک فریدرش میرز کا کہنا تھا کہ آج رات میں جیت کا جشن منائیں گے جبکہ کل کی صبح سے ہم کام کرنا شروع کر دیں گے۔