۔،۔ بیلیفلڈر ریجنل کورٹ کے سامنے ٹارکٹ کلرز نے گولیاں چلائیں،آپریشن گھنٹوں جاری رہا۔ نذر حسین۔،۔
٭مقدمہ دو مردوں کے خلاف تھا جن میں سے ایک ابھی تک فرار ہے۔یہ افراد ایک پیشہ ور باکسر کی موت کے ذمہ دار ٹھہرائے گئے ہیں،جرمن پریس ایجنسی کے حلقوں سے معلوم ہوا ہے کہ سابق پیشہ ور باکسر کی موت کے مقدمہ سے تعلق رکھنے والے افراد پر ٹارگٹ حملہ کیا گیا تھا، تین گولیاں چلائی گئیں کچھ ہی دیر بعد پولیس اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا،تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ کتنے مجرم ملوث ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بیلیفلڈ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق بیلیفلڈ ریجنل کورٹ کے سامنے اس وقت گولیاں چلائی گئیں جب ایک قیدی کو عدالت میں پیش کیا جانے والا تھا جس پر الزام ہے کہ اس نے اور اس کے ساتھی نے ایک پیشہ ور باکسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ اس کا ساتھی ابھی تک مفرور ہے۔ دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں اس کے باوجود آپریشن گھنٹوں بعد بھی زوروں پر ہے اس کاروائی کے پیچھے کیا ہے یہ واضح نہیں یہ کہنا ہے میڈیا پرسن کا۔ بیلیفیلڈ میں علاقائی عدالت کے قریب ہونے والی فائرنگ کے بعد متعدد بھاری ہتھیاروں سے لیس پولیس فورس جائے وقوعہ پر موجود ہے جبکہ کئی اطراف کی سڑکیں اور ملٹی لین سڑک بھی بند کر دی گئی ہے۔جرمن پریس ایجنسی کے ایک رپورٹر کے مطابق ہیلمٹ پہنے اور مشین گنوں سے لیس مزید پولیس اہلکار گھیرا بند علاقہ میں جمع ہو رہے ہیں، پولیس نے کوئی وضاحت نہیں کی جبکہ پولیس کی کاروائی جاری ہے۔ جرمن پریس ایجنسی کے حلقوں سے معلوم ہوا ہے کہ سابق پیشہ ور باکسر کی موت کے مقدمہ سے تعلق رکھنے والے افراد پر ٹارگٹ حملہ کیا گیا تھا، تین گولیاں چلائی گئیں کچھ ہی دیر بعد پولیس اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا،تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ کتنے مجرم ملوث ہیں، کئی ایمبولنس ابھی بھی کورٹ کے سامنے چوراہے پر موجود ہیں جبکہ پولیس کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال دو افراد نے اڑتیس سالہ پیشہ ور باکسر نیمانی کو سڑک پر گھات لگا کر قتل کیا تھا جس میں سولہ گولیاں چلائی گئی تھیں باکسر اپنی گاڑی تک پہنچنے سے پہلے ہی مر چکا تھا۔