۔،۔ فرینکفرٹ کے انٹرنیشل ایئرپورٹ پر عجیب واقعہ پیش آیا،ایک آدمی نے پستول چیکنگ بیلٹ پر رکھ دی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ کے انٹرنیشل ایئرپورٹ پر عجیب واقعہ پیش آیا،ایک آدمی نے پستول چیکنگ بیلٹ پر رکھ دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ کے انٹرنیشل ایئرپورٹ پر عجیب واقعہ پیش آیا،ایک آدمی نے پستول چیکنگ بیلٹ پر رکھ دی۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر روانگی سے قبل دوسرے مسافروں کی طرح ایک بائیس سالہ افغانی مسافر بھی لائن میں کھڑا تھا، جب اس کی باری آئی تو اس نے ٭قدرتی طور پر٭اپنی کمر بند سے بندوق نکالی اور اسے چیکنگ کے لئے سامان کے ڈبے (ٹب) میں رکھ دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/انٹرنیشنل ایئرپورٹ۔ وفاقی پولیس کے مطابق گذشتہ منگل کو جرمنی کے سب سے بڑے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرچیکنگ کے دوران بائیس سالہ افغانی نے پستول نکال کر ٹب میں ر کھ دیا، وفاقی پولیس کی رپورٹ کے مطابق روانگی سے قبل مسافروں کی ٹرانزٹ میں داخل ہونے سے پہلے چیکنگ کی جاتی ہے، دوسرے مسافروں کی طرح ایک بائیس سالہ افغانی نوجوان بھی اپنی باری کے انتظار میں کھڑا تھا، جب اس کی باری آئی تو دوسری اشیاء کے ساتھ اپنی کمر سے پستول نکالا اور فاقی سامان کے ساتھ (بیلٹ۔ڈبے۔پب) میں رکھ دیا، یہ دیکھ کر کھلبلی مچ گئی، فوری طور پر پولیس کو الرٹ کیا گیا، انہوں نے ہتھیار کو محفوظ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ایک نام نہاد نقلی پستہل تھا، اگرچہ پستول سے کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن سیکورٹی پر موجود اہلکار اس واقع کے بعد اور بھی چاک و چوبند ہو گئے۔واضح رہے فرینکفرٹ ایئرپورٹ جرمنی کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے، فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے سے روزانہ تقریباََ (پانچ سُو سے زیادہ) پروازیں پروان لیتی ہیں، دونوں ٹرمینلز پر ہزاروں افراد ادھر سے ادھر گھوم رہے ہوتے ہیں اسی لئے سیکورٹی چیکنگ بھی ماہر افراد کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں