۔،۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا (کَٹا) کھول دیا،طلباء پر پابندی۔ نذر حسین۔،۔
٭امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی مظاہروں کی اجازت دینے والے کالجز اور سکولوں کی وفاقی فنڈنگ روک دی جائے گی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی مظاہروں میں حصّہ لینے والے طلباء و طالبات،اور غیر قانونی مظاہروں کی اجازت دینے والے کالجز اور سکولوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکولوں کی وفاقی فنڈنگ روک دی جائے گی جبکہ احتجاج پر اکسانے والے غیر ملکیوں کو قید کیا جائے گا یا ان کو ملک بدر کر دیا جائے گا، انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا ہے کہ احتجاج پر امریکی طلباء کو مستقل طور پر اسکول سے نکال دیا جائے گا یا جرم کی بنیاد پر گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔