۔،۔چالیس سالہ جرمن شہری نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی۔دو ہلاک۔ گیارہ زخمی جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے۔نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔چالیس سالہ جرمن شہری نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی۔دو ہلاک۔ گیارہ زخمی جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔چالیس سالہ جرمن شہری نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی۔دو ہلاک۔ گیارہ زخمی جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے۔نذر حسین۔،۔

٭حالیہ ہفتوں میں ہونے والے کئی حملوں کی یادیں ایک بار پھر تازہ جن میں گاڑیاں لوگوں کے ہجوم پر چڑھا دی گئیں، (دسمبر میں) میگڈے برگ میں چھ افراد مارے گئے جب ایک پچاس سالہ ڈاکٹر کرسمس مارکیٹ میں گاڑی کے ساتھ داخل ہو (میونخ میں) فروری کے وسط میں ایک شخص نے مظاہرین کے ایک گروپ پر گاڑی چڑھا دی جس میں ایک خاتون اور اس کا بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اب من ہائیم میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے سے دو افراد ہلا ک جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے،پانچ دیگر پانچ افراد کو معمولی زخموں کے ساتھ اسپتال منتقل کر دیا گیا٭چالیس سالہ ڈرائیور کے خلاف دوہرے قتل کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کر کے جب جج کے سامنے پیش کیا گیا تو اس نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں اس لئے اس کے جرم کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے۔حادثہ میں ایک (تریاسی سالہ خاتون اور چون سالہ مرد) ہلاک ہوئے جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے جو کہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق تحقیقات سے مشتبہ شخص نفسیاتی ہنگامی حالات میں تھا۔یہ بھی واضح رہے کہ گرفتاری سے پہلے گیس پستول سے اس نے اپنے منہ میں فائر کیا جس سے وہ معمولی زخمی ہو گیا تھا۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ جرمنی کے ملک میں گذشتہ دنوں چاقو حملے اور گاڑیوں کے ذریعہ حملوں کا نیا رحجان جنم لے رہا ہے،حالیہ ہفتوں میں ہونے والے کئی حملوں کی یادیں ایک بار پھر تازہ جن میں گاڑیاں لوگوں کے ہجوم پر چڑھا دی گئیں، (دسمبر میں) میگڈے برگ میں چھ افراد مارے گئے جب ایک پچاس سالہ ڈاکٹر کرسمس مارکیٹ میں گاڑی کے ساتھ داخل ہو ا(میونخ میں) فروری کے وسط میں ایک شخص نے مظاہرین کے ایک گروپ پر گاڑی چڑھا دی جس میں ایک خاتون اور اس کا بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اب من ہائیم میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے سے دو افراد ہلا ک جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے،پانچ دیگر پانچ افراد کو معمولی زخموں کے ساتھ اسپتال منتقل کر دیا گیا،جبکہ جرمنی کے مختلف شہروں میں چاقو کے حملوں سے بھی کئی لوگوں کی جانیں لے لی گئیں، چاقو کے حملوں کو مد نظر رکھتے ہوئے۔فروری میں ہونے والے انتخابات پر بھی برے اثرات دیکھنے میں آئے ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق چالیس سالہ شخص نے نامعلوم وجوعات کی بنا پر جرمنی کے شہر من ہائیم میں شہر کے بیچوں بیچ چالیس سالہ شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی جس کی بنا پر دو افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیئے گئے۔ پمنچ دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں بھی فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفتیش کاروں کے مطابق ایسا نہیں لگتا کہ یہ حملہ سیاسی طور پر کیا گیا ہے۔ڈرائیور کے سر میں کیا چل رہا تھا کچھ علم نہیں۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخصجرمن شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ریاستی فوجداری پولیس کے دفتر نے من ہائیم پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے ساتھ مل کر تفتیش سنبھال لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں