۔،۔ صائمہ احسن نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اُردو کلاسز کا اجراء کر کے اُردو سے محبت کا حق ادا کر دیا۔ عائشہ طارق۔،۔ 0

۔،۔ صائمہ احسن نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اُردو کلاسز کا اجراء کر کے اُردو سے محبت کا حق ادا کر دیا۔ عائشہ طارق۔،۔

0Shares

۔،۔ صائمہ احسن نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اُردو کلاسز کا اجراء کر کے اُردو سے محبت کا حق ادا کر دیا۔ عائشہ طارق۔،۔

٭جرمنی کے شہر فرینکفرٹ نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ میں صائمہ احسن اپنے زور بازو پر بچوں کو اُردو سکھانے کے لئے کلاسز شروع کیں، شریف اکیڈمی جرمنی کے وفد نے صائمہ اُردو اینڈ کلچرل کلاس کا دورہ کیا، صائمہ احسن نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اُردو کلاسز کا اجراء کر کے اُردو سے محبت کا حق ادا کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ۔ (ڈائریکٹر میڈیا۔فرینکفرٹ)شریف اکیڈمی جرمنی کے وفد نے فرینکفرٹ میں منعقدہ اردو کلاس کا دورہ کیا اس دورے کا مقصداردو زبان کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہنا اورکلاس میں آنے والے بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کرنا تھا۔اردو کلاس کا انتظام و انصرام صائمہ احسن نے فرینکفرٹ میں کیا۔جو اردو زبان کو زندہ رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔وفد کی قیادت شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے کی جبکہ ان کے ہمراہ نائب صدر محترمہ عائشہ طارق اور اسد اللہ طارق ممبر ایگزیکٹو کمیٹی تھے اس کے ساتھ خواتین ونگ کی صدر محترمہ صائمہ کنول اور پروگرام آرگنائزر شاہد مقبول بھی شامل تھے اس موقع پر صائمہ احسن نے وفد کاخیر مقدم کیا اور شفیق مراد کو پھول پیش کیے اسی طرح صائمہ کنول کو بھی پھول پیش کیے گئے۔پروگرام کا آغاز تلاوت ِقران پاک سے ہوا جس کی سعادت کلاس کے طالب علم معاذ احسن نے حاصل کی اور پھر اس کا ترجمہ عزیزہ فاطمہ نے پڑھ کر سنایا۔جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ۔تاجدارِ حرم ہو نگاہِ کرم۔اسد احسن نے خوش الحانی سے نے پیش کر کے محفل کو معطر کیا۔ اس موقع پر اسداللہ طارق اور مسز عائشہ طارق نے بچوں کو اردو کے قاعدے دیے۔شفیق مراد نے صائمہ احسن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نیاردو کلاس کا اجراء کر کے نئی نسل کو اردو زبان و ادب سے آشنا کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔یہ وقت کی ضرورت بھی ہے اور کارِ خیر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنی زبان سے وابستہ رہتی ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔اس موقع پر صائمہ کنول نے کلاسز کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔ شاہد مقبول نے پروگرام کے انتظام و انصرام کو سراہا۔بعد ازاں اردو کلاس کے دورے کے دوران بچوں سے گفتگو ہوئی اور انہیں اردو زبان سیکھنے اور اپنی تہذیب و ثقافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کی گئی۔ اردو کلاس کا اجراء صائمہ احسن کی کاوشوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ اردو کلاس کے اجراء کے لئے انہیں کئی قانونی مسائل اور ضابطے کی کاروائیوں گزرنا پڑا۔ جس کے بعد کلاس کا اجراء عمل میں آیا۔اور جن والدین کی خواہش ہے کہ جرمنی میں رہنے والے بچے اردو بولنے کے ساتھ ساتھ اردو پڑھنا اور لکھنا بھی سیکھیں وہ یہاں کلاس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ صائمہ کنول کے کہا کہ قوموں کی تعمیر میں خواتین کا ہمیشہ کردار رہا ہے اور صائمہ احسن اپنے اس کردار کو بخوبی ادا کر رہی ہیں۔ پروگرام کے آخرمیں پر تکلف دعوت کا انتظام تھا۔ وفد کے تمام ممبران نے صائمہ احسن کا شکریہ ادا کیا۔اور اس طرح یہ خوبصورت اور پُر وقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں