۔،۔ایران نے اس فارسی کیلنڈر سال کے آغاز سے اب تک گیارہ لاکھ افغانیوں کو ملک بدر کر دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ایران نے اس فارسی کیلنڈر سال کے آغاز سے اب تک گیارہ لاکھ افغانیوں کو ملک بدر کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ایران نے اس فارسی کیلنڈر سال کے آغاز سے اب تک گیارہ لاکھ افغانیوں کو ملک بدر کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭فارسی کیلنڈر سال کے آغاز سے لے کر اب تک 1.1 ملین افغان تارکین وطن کو ملک بدر کیا لیکن ان میں سے تقریباََ نصف واپس ایران پہنچ چکے ہیں ٭افغانستان میں جاری سیاسی عدم استحکام کے پیش نظر مہاجرین کے بحران کا طویل المدتی حل ضروری ہے۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/تہران/ایران۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے مطابق ایران نے فارسی کیلنڈر سال کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباََ گیارہ لاکھ افغانیوں کو ملک بدرکیا ہے، ان میں سے تقریباََ نصف واپس ایران آ چکے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں افغان مہاجرین کو ایرانی حکام کے بڑھتے ہوئے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔ایران کے چیف کمانڈر آف لاء انفورسمنٹ (فارجا) کے ایک پہلے بیان میں کہا گیا تھا کہ (بیس مارچ) کو ختم ہونے والے موجودہ شمسی سال کے اختتام تک ایران کی طرف سے ملک بدر کئے جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد (بیس لاکھ) تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ایک افغان مہاجر کے بیان کے مطابق، افغان شہریوں کو ایران سے ملک بدر کیا جا رہا ہے،یہاں تک کہ اگر آپ کے پاس پاسپورٹ ہے تو ان کے چند افسران پاسپورٹ پھاڑ کر پھینک دیتے ہیں اور کہتے ہیں آپ کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہیں اس کے بعد افغانوں کو حراستی کیمپ میں بھیج دیا جاتا ہے۔ ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں غیر ملکی شہریوں اور مہاجرین کے ڈائریکٹر جنرل حسین شرافتی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٭قانونی طور پر بھی افغان مہاجرین کو بھی رہائش یا کام کرنے کا حق نہیں ہے٭ڈائریکٹر جنرل حسین شرافتیکا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی افغان شہری کو ٭چاہے وہ مجاز ہو یا غیر مجاز کو صوبے کی سات سرحدی شہروں میں رہنے یا کام کرنے کا حق نہیں ہے،اور ان افراد کی شناخت متعلقہ حکام کے لئے ایک ترجیع بن گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنیڈالتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران میں کم از کم (ساٹھ لاکھ) سے زائد افغان شہری ایران میں موجود ہیں جبکہ اس کے علاوہ تقریباََ (بیس لاکھ) افراد غیر قانونی طور پر ایران میں مقیم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں