۔،۔تین روزہ مشہور عالمی سیاحتی میلہ میں سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔تین روزہ مشہور عالمی سیاحتی میلہ میں سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔تین روزہ مشہور عالمی سیاحتی میلہ میں سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ نذر حسین۔،۔

٭تین روزہ مشہور عالمی سیاحتی میلہ(دنیا بھر کا معروف ٹریول ٹریڈ شُو) میں سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے (سولہ 16) پاکستانی نمائش کنندگان نے قدرتی مناظر، آثار قدیمہ کے مقامات،ایڈونچر اسپورٹس اور مذہبی سیاحت سمیت مختلف مقامات کے لئے اپنے اپنے پیکجز پیش کر کے پاکستان کا نام روشن کیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ تین روزہ مشہور عالمی سیاحتی میلہ(دنیا بھر کا معروف ٹریول ٹریڈ شُو) کے افتتاح پر سفیر پاکستان عزت مآب ثقلین سیدہ نے ربن کاٹ کر پاکستان پوویلین کا افتتاح کیا، پاکستان سے سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے (سولہ 16) پاکستانی نمائش کنندگان نے قدرتی مناظر، آثار قدیمہ کے مقامات،ایڈونچر اسپورٹس اور مذہبی سیاحت سمیت مختلف مقامات کے لئے اپنے اپنے پیکجز پیش کر کے پاکستان کا نام روشن کیا، اپنے افتتاحی کلمات میں سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے شرکاء کا خیر مقدم کیا، ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے معروف ٹریول ٹریڈ شُو میں پاکستان کے ثقافتی اور سیاحتی رُخ کی نمائندگی ہمیں دنیا کو اپنے خوبصورت مادر وطن سے روشناس کرانے کا موقع فراہم کرتی ہے،پاکستان کی سیاحت کی متنوع لیکن بھر ور صلاحیت اسے دنیا کے منفرد ممالک میں سے ایک بناتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں وطن عزیز کے حقیقی رنگوں کی جانب زیادہ سے زیادہ لوگوں کو راغب کرنے اور سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے مطلوبہ سہولیات اور کاوشوں کو ممکن بنائیں، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے سفیر پاکستان نے سفارتخانہ پاکستان میں ثقافتی پولو کو اجاگر کرنے کے لئے ایک ضمنی تقریب کا بھی اہتمام کیا جبکہ اس موقع پر ثقلین سیدہ نے ہر ممکن حمایت کا اعلان کیا۔ نمائش کنندگان نے تعاون پر سفیر پاکستان اور سفارتخانہ کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہیتین روزہ مشہور عالمی سیاحتی میلہ کے دوران، زائرین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی پاکستان پوویلین زائرین کی توجہ کا مرکز رہا، اس کے علاوہ پاکستانی سفارتخانہ برلن کی جانب سے لگائے گئے ٭انسٹنٹ پکچر بوتھ اور ڈیجیٹل ٹورازم کارنر نے بھی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ رکھا، زائرین نے دستکاری،روائیتی پہناوُ اور پاکستان کے قدرتی حسن کو خوب سراہا، بعد ازاں سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے پاکستان ہاوُس برلن میں پاکستان کے مندوبین،دوستوں اور خیر خواہوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا جبکہ مہمانوں نے اس افطار دعوت کو پاکستان کی ثقافت اور روایت کی ایک اور جھلک کے طور پر سراہا۔ سفارت خانہ پاکستان برلن نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان TDAP)) کے تعاون سے پاکستانی ثقافت اور سیاحت کی عکاسی کرنے والی تقریب کے موقع پر سفیر پاکستان ثقلین سیدہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا متنوع ورثہ اور ثقافت اسے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لئے ایک منفرد مقام بناتے ہیں کیونکہ ہماری سیاحت صرف روائیتی سیر و تفریح تک محدود نہیں بلکہ مذہبی سیاحت، مہم جوئی کے کھیل، آثار قدیمہ اور منفرد فنون کے شہہ قاروں کے کھوج کا احاطہ کرتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ دنیا کو ہماری علاقائی ثقافت، کھانوں، موسیقی اور لباس کے بارے بھی جاننے کی ضرورت ہے۔ سفیر پاکستان کے خطاب کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر گرین ٹورازم پاکستان حسن اظہر حیات نے ایک جامع پریزنٹیشن دی جس میں انہوں نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے منتخب شعبوں اور اقدامات پر روشنی ڈالی۔ منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن سید فیاض علی شاہ اور سیکٹری سیاحت گلگت بلدستان ضمیر عباس نے بھی شرکاء کو بالترتیب سندھ اور جی بی کے سیاحتی مقامات کے بارے میں مکمل تفصیلات بتائیں، مقررین نے سامعین کوواضح کیا کہ وہ پاکستان آمد سے پہلے ویزوں کی سہولت سمیت حکومت کی فراہم کردہ سہولت کاری کے طریقہ کار سے اٹھاتے ہوئے پاکستان کا دورہ کریں، مہمانوں کو پاکستانی علاقائی ملبوسات سے روشناس کرانے کے لئے کمیونٹی کے رضاکاروں کی جانب سے ثقافتی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس پر مہمانوں نے خوبصورت لباس کو خوب سراہا جبکہ اس موقع پر پاکستان کے مشہور کلاسیکی اور نیم کلاسیکل گانوں پر رقص بھی پیش کیا گیا۔اختتامی پرمارمنس کے طور پر استاد اشرف شریف خان اور گروپ کی طرف سے پیش کی گئی علاقائی لوک دھنوں نے سامعین کو مسور کر دیا، تقریب کے اختتام پر روائیتی پاکستانی کھانوں اور مٹھائیوں سے مہمانوں کی تواضح کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں