۔،۔ سیاسی دباو میں آ کر وائٹ ہاوس کے قریب (بلیک لائفز میٹر) کو مٹا دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭واشنگٹن کے ڈیموکریٹک ایئر موریل باوزر نے ریپبلکنز کے دباوُ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔باوزر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے شہر میں کئی بے گھر کیمپوں کو ہٹانے کے آرڈرز بھی جاری کر دیئے جس پر عمل در آمد شروع ہو چکا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/واشنگٹن۔ واشنگٹن کے ڈیموکریٹک میئر موریل باوزر نے ریپبلکنز کے دباوُ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔باوزر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے شہر میں کئی بے گھر کیمپوں کو ہٹانے کے آرڈرز بھی جاری کر دیئے جس پر عمل در آمد شروع ہو چکا ہے، تقریباََ پانچ سال تک وائٹ ہاوس کے قریب ایک بہت بڑا نشان افریقی نثراد امریکی جارج فلائیڈ کی پولیس کی وحشیانہ کاروائی کے دوران موت کی یاد میں منایا جاتا ہے، جسے مٹانے کا کام شروع ہو گیا ہے، فوٹو گرافرز کی چوکس نظریں چھوٹی چھوٹی چیز پر فوکس ہیں، ایک کانگریس مین نے ایک بل پیش کیا جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ اگر خطوط کو مٹایا نہیں گیا اور اسکوائر کا نام تبدیل نہ کیا گیا تو امریکی دارالحکومت سے فنڈنگ روک دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر میئر موریل باوزنے چند روز قبل کہا تھا کہ واشنگٹن کو اس وقت اس طرح کی لڑائی سے زیادہ خدشات لاحق ہیں، دارالحکومت کی معاشی بقا بہت ضروری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامہ کی طرف سے وزارتوں اور حکام میں بڑے پیمانے پر عملے کی کٹوتیوں سے واشنگٹن دیگر چیزوں کے علاوہ متاثر ہوا ہے۔