۔،۔ 10 مارچ شام چھ بجے دو کاروں کے درمیان تصادم دو افراد ہلاک۔گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ 10 مارچ شام چھ بجے دو کاروں کے درمیان تصادم دو افراد ہلاک۔گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ 10 مارچ شام چھ بجے دو کاروں کے درمیان تصادم دو افراد ہلاک۔گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ نذر حسین۔،۔

٭ہیلبرون کے شمال مغرب میں غلط ڈرائیونگ کے نتیجہ میں حادثہ کا ارتکاب کرنے والا (اٹھہتر 78 سالہ) شخص اور پینتالیس سالہ شخص موقع پر ہلاک ہو گئے ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیلبرون/مان ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 78 سالہ شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے A6 ہائی وے پر سمت کے غلاف گاڑی چڑھا دی پولیس نے وارننگ دی جبکہ تھوڑی ہی دیر بعد مبینہ طور پر اس کی کار دوسری صحیح سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ٹکر کی وجہ سے پینتالیس سالہ شخص کی گاڑی دائیں طرف گھوم گئی اور درمیانی ٹریک میں چلنے والی کارواں سے ٹکرا گئی، ڈرائیور بروقت حادثے سے بچنے میں ناکام رہا، اس کی کار کو دوبارہ دائیں طرف دھکیل دیا گیا وہ دائیں ٹریک میں چلنے والی ہیوی ٹرانسپورٹ سے ٹکرا گیا، پولیس رپورٹ کے مطابق کارواں کے ساتھ کار ڈرائیور اور ٹرک ڈرائیور زخمی نہیں ہوئے جبکہ دونوں ڈرائیور گاڑیوں میں پھنس گئے تھے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گاڑیوں میں پھنسی ہوئی لاشوں کو نکالا گیا ہائی وے تقریباََ چند گھنٹوں تک بند کر دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں