۔،۔ یوکرین جنگ بندی کے لئے تیار۔امریکا فوجی امداد کو فوری طور پر دوبارہ شروع کر دیں گے۔نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ یوکرین جنگ بندی کے لئے تیار۔امریکا فوجی امداد کو فوری طور پر دوبارہ شروع کر دیں گے۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ یوکرین جنگ بندی کے لئے تیار۔امریکا فوجی امداد کو فوری طور پر دوبارہ شروع کر دیں گے۔نذر حسین۔،۔

٭تین سال قبل روسی فوجیوں نے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا۔اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ دونوں طرف سے آگ اگلنے والی بندوقیں خاموشی اختیار کر لیں جبکہ یوکرین جنگ بندی کے لئے تیار ہے،کریملن کی چاہتا ہے یا کیا کر رہا ہے؟٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/یوکرین/امریکا/سعودی عرب/جدہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین جنگ بندی کے لئے تیار۔امریکا فوجی امداد کو فوری طور پر دوبارہ شروع کر دیں گے۔ واضح رہے تین سال قبل روسی فوجیوں نے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا۔اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ دونوں طرف سے آگ اگلنے والی بندوقیں خاموشی اختیار کر لیں جبکہ یوکرین جنگ بندی کے لئے تیار ہے،کریملن کی چاہتا ہے یا کیا کر رہا ہے؟سعودی عرب میں یوکرائین اور امریکی حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجہ میں ٭یوکرائین نے روس کے ساتھ جنگ میں ابتدائی (تیس 30) دن کی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔اگر ماسکو بھی اس پر عمل درآمد کرتا ہے، جدہ میں ہونے والی میٹنگ کے بعد امریکیوں نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ کیف کے لئے اپنی حال ہی میں روکی گئی فوجی امداد کو فوری طور پر دوبارہ شروع کر دیں گے اور انکی انٹیلی جنس سروسز بھی معلومات فراہم کرنا دوبارہ شروع کر دیں گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ روسی صدر ولادیمیئر پرتین بھی جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کر لیں گے، ہم اس جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں ٭امریکی وفد روس کے ساتھ۔آج اور کل ٭بات چیت کرے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کیرملن کو بتایا ہے کہ ٭گیند اب ان کے کورٹ میں ہے۔ ہم پائیدار امن ٭کی کوشش میں ایک قدم اور قریب آ چکے ہیں، واضح رہے اس امن عمل کو جاری رکھنے کے لئے حال ہی میں ہتھیاروں کی ترسیل کو عارضی طور پر روک کر کیف پر دباوُ ڈالا گیا تھا٭یوکرائین کے صدر ولادیمیئر زیلینسکی نے تیس دن کی جنگ بندی کی تجویز کو ایک مثبت قدم قرار دیا ہے، اب یہ امریکا پر منحصر ہے کہ وہ روس کو بھی ایسا کرنے پر آمادہ کرے۔ یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین اور کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے کہا ٭ہم امریکا اور یوکرائین کے درمیان مذاکرات کے بارے میں جدہ سے آنے والی خبروں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں