۔،۔ اکیاسی سالہ شخص پر اپنی بیوی اور بیٹے پر قتل کا الزام۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعرات کے روز اوبر ارسل کی ایک رہائشی عمارت سے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی لاشیں برآمد کی گئیں، پولیس نے شک کی بنا پر اکیاسی سالہ شوہر،باپ کو حراست میں لے لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ٹاونس/اوبر اُرسل۔ مقامی پولیس کے مطابق پولیس کو جمعرات کی صبح اوبر ارسل کی ایک رہائشی عمارت میں (بہتر 72 سالہ خاتون اور ایک اوننچاس 49 سالہ شخص) کی لاشیں ملی ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق اس سے قبل ممکنہ مجرمانہ جرم کے بارے میں انہیں ایک اطلاع موصول ہوئی تھی، دونوں متاثرین کئی گھنٹوں سے مرے پڑے تھے، مبینہ طور پر خاتون کے اکیاسی سالہ خاوند اور مرنے والے کے باپ کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر کے جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ ابتدائی طور پر ابھی تک جرم کا پس منظر معلوم نہیں ہو سکا ٭پولیس کے ترجماننے فیملی ڈرامہ کی بات کی ہے٭پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر اور فوجداری پولیس کی طرف سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔