۔،۔ جرمنی کے شہر (گیرا Gera) میں نامعلوم شخص نے خاتون کو آگ لگا دی،خاتون شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمنی کے شہر (گیرا Gera) میں نامعلوم شخص نے خاتون کو آگ لگا دی،خاتون شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر (گیرا ) میں نامعلوم شخص نے خاتون کو آگ لگا دی،خاتون شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭گیرا میں نامعلوم شخص نے چھیتالیس سالہ خاتون پر آتش گیر مائع ڈال کر اسے آگ لگا دی جبکہ رپورٹ کے مطابق فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،جرم کا پس منظر ابھی تک واضح نہیں، ملزم کی تلاش جاری٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گیرا۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقع جرمنی کے شہر گیرا میں اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون سٹریٹ کار (ٹرام) میں سفر کر رہی تھی، رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح جیسے ہی ٹرام ٭گیرا لانگن برگ٭ پر رکی نامعلوم شخص نے چھیتالیس سالہ خاتون پر آتش گیر مائع ڈال کر آگ لگا دی جس کی بنا پر جان لیوا زخموں کی حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مشتبہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ایک رپورٹ کے مطابق عورت پر ڈالنے والے مائع ابھی زیر تفتیش ہے کہ آیا وہ پٹرول تھا یا کوئی اور لیکوڈ تھا، مسافروں نے ایمرجنسی بٹن دبا کر ٹرام روک لی، ٹرام ڈرائیور نے فوراََ رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آگ بجھانے والے آلات سے آگ بجھانا شروع کر دیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسیکیو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال لے جایا گیا۔ مسافروں اور ٹرام ڈرائیور کو ریسیکیو افراد نے مدد کی پیشکش کی، ترجمان کے مطابق فوجداری تفتیشی محکمہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی ان کے مطابق اور تصویروں میں جلنے کے کالے دھبے دیکھے جا سکتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں