۔،۔امریکا وینزویلا کے غنڈوں کو ایل سلواڈور جلا وطن کر رہا ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭امریکا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم سے عدالتی حکم کے باوجود وینزویلا منشیات کے گروہ کے (دو سُو 200) سے زائد مشتبہ ارکان کو ملک بدر کر دیا ہے۔ انہیں ایل سلواڈور کی زیادہ سے زیادہ حفاظتی جیل میں رکھا جائے گا۔ ان افراد کو امریکا میں ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم سمجھا جاتا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/وینزویلا/ایلسلواڈور۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٭1798٭ کے ایک پرانے قانون کا حوالہ دے کر عدالتی حکم کے باوجود وینزویلا منشیات کے گروہ کے (دو سُو 200) سے زائد مشتبہ ارکان کو ملک بدر کر دیا ہے۔ انہیں ایل سلواڈور کی زیادہ سے زیادہ حفاظتی جیل میں رکھا جائے گا۔ ان افراد کو امریکا میں ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم سمجھا جاتا ہے، امریکی وزیر خارجہ روبیو کے مطابق ملک سے آپریشن کے تحت ٭سینکڑوں پر تشدد اور خطرناک مجرموں ٭کو ملک بدر کر دیا ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شکایت درج کرنے اور عدالت کی طرف سے ملک بدری پر چودہ دن کی پابندی عائد کرنے تک ملک بدر ارکان کا طیارہ ایل سلواڈور کی طرف پرواز کر چکا تھا۔ وائٹ ہاوس نے اتوار کو (مقامی وقت کے مطابق) امرکی حکومت کے اقدامات کو مسترد کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں قانون کے تحت گینگ کے مبینہ ارکان کو ٭غیر ملکی دشمن٭ قرار دینے کا حق ہے، اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ٹرمپ منشیات سے متعلق جرائم اور تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاوُن کر رہے ہیں۔اب انہوں نے ٭گینگ۔ترین دی آراگوا٭کو نشانہ بنایا جنہیں امریکی حکومت نے ٭دہشت گرد تنظیم اور امریکی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا٭ اس گروہ پر٭ قتل٭اغوا٭چوری٭منشیات فروشی٭جسم فروشی٭ بھتہ خوری٭ اور انسانی اسمگلنگ کا الزام ہے، رپورٹ کے مطابق اس جیل میں کوئی کھڑکی نہیں، بغیر دھات کے سوئے ہوئے سیلوں میں رکھا جاتا ہے، دوروں کی اجازت نہیں۔ان قیدیوں کے ہاتھوں اور پاوُں میں بیڑیاں ڈال کر لے جایا جاتا ہے ان کو سر اٹھانے کی بھی اجازت نہیں ہوتی ایک ایک مجرم کو دو دو سیکورٹی افراد نے جکڑ رکھا ہوتا ہے اس کے باوجود کے ان کو بیڑیاں پڑی ہوتی ہیں۔