۔،۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے ریلوے اسٹیشن پر ایک بار پھر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے ریلوے اسٹیشن پر ایک بار پھر منشیات کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت سے نمٹنے کے لئے ہدفی اقدامات کئے گئے، جس میں (ایک سُو) سے زائد پولیس افسران نے وفاقی پولیس کے تعاون سے حصّہ لیا،اسی سے زائد افراد کو چیک کیا گیا، دو مشتبہ ڈیلروں کو گرفتار کیا گیا، بھاری مقدار میں کوکین، بھنگ، چرس کی شکل میں منشیات کے ساتھ ساتھ تقریباََ (ایک سو پچاس) پریگا بالین کی گولیاں ضبط کی گئیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس رپوررٹ کے مطابق۔پولیس ہیڈ کوارٹر اور ہیسن آپریشنز ہیڈ کوارٹرز کے تقریباََ سُو پولیس افسران نے وفاقی پولیس کے تعاون سے جمعّہ کے روز ایک بار پھر منشیات کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت سے نمٹنے کے لئے ہدفی اقدامات کئے گئے، جس میں (ایک سُو) سے زائد پولیس افسران نے وفاقی پولیس کے تعاون سے حصّہ لیا،اسی سے زائد افراد کو چیک کیا گیا، دو مشتبہ ڈیلروں کو گرفتار کیا گیا، بھاری مقدار میں کوکین، بھنگ، چرس کی شکل میں منشیات کے ساتھ ساتھ تقریباََ (ایک سو پچاس) پریگا بالین کی گولیاں ضبط کی گئیں، رپورٹ کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں کئی گروہ مختلف مقامات پر منشیات کی تجارت میں مصروف ہیں، پولیس نے اس علاقہ کو صاف کرنے کی ٹھان رکھی ہے، ویڈیو آپریشن سینٹر کی مدد سے منشیات کی خرید و فروخت دیکھنے کے بعد پولیس اہلکاروں نے موقع پر ایک (چونتیس سالہ) ڈیلر کو حراست میں لے لیا، اس شخص پر ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں آنے پر(تین مہینوں) پابندی عائد کی ہوئی تھی، مجموعی طور ضر منی لانڈرنگ کے شبہ میں بھی کاروائی کا آغاز کیا گیا، یہ سب کچھ عوام کی شکایات کو سنجیدگی سے لے کر کیا جا رہا ہے۔