۔،۔ دو گاڑیاں غیر قانونی ریس میں ملوث جبکہ دو نوجوان لڑکیاں ان کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے شہر لُڈ وگس برگ میڈ دو گاڑیاں تیز رفتاری سے موٹر وے پر ریس لگا رہی تھیں جس کا اختتام دو نوجوان لڑکیوں کی ہلاکت پر ہوا، دونوں ڈرائیوروں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ڈرائیور ابھی تک فرار ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لُڈوگس برگ/سٹٹگارٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کی شام کو سٹٹگارٹ کے قریب لُڈوگس برگ کے ایک صنعتی علاقہ میں اس وقت پیش آیا جبکہ رپورٹ کے مطابق دو گاڑیاں غیر قانونی ریس لگا رہی تھیں، دو نوجوان خواتین رات کو آٹھ بجے کے قریب ایک گیس اسٹیشن(پٹرول پمپ) سے سڑک کی طرف مُڑی ہی تھیں کے لڈوگس برگ سوڈ موٹر وے جنکشن کی طرف جانے والی تیز رفتار کالی لگثری مرسیڈیز نے کار میں بیٹھی نوجوان لڑکیوں کی گاڑی کو خطرناک ٹکر مار دی جس پر ان کی گاڑی دو درختوں کے درمیان جا کر ٹکرائی، کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی، (تئیس سالہ ڈرائیور اور بائیس سالہ) ملبے میں پھنسی ہوئی لڑکیوں کو ایمر جنسی سروسز کے ذریعے نکالنا پڑا، رپورٹ کے مطابق دونوں بری طرح زخمی تھیں جن کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں نے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دیا۔ حادثہ میں ملوث کار کا (بتیس سالہ) ترک ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے حکم پر عارضی طور پر گرفتار کر کے لائسنس ضبط کر لیا گیا، اسٹٹگارٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج نے بعد میں ڈرائیور کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا اس پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی ریس کا حصّہ تھا جس کے نتیجہ میں دو اموات بھی واقع ہوئی ہیں، بتیس سالہ ڈرائیور کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے بیا ن کے مطابق دوسری کار کا ڈرائیور ابھی تک فرار ہے۔عوام اس ہولناک جرم پر شدید صدمہ اور غُصے میں ہیں جس کی وجہ سے دو افراد کی اموات واقع ہوئی ہیں۔ گذشتہ آٹھ سالوں سے غیر قانونی ریس کو ایک مجرمانہ جرم قراد دے دیا گیا تھا، پولیس رپورٹ کے مطابق اس کے فاوجود دو سال پہلے تقریباََ (تین سو بیانوے) کیسز پولیس کے ریکارڈ میں ہیں۔