۔،۔سات لاکھ69 ہزار 500 ڈالرکی مالیت کی بالیاں چور کے پیٹ سے برآمد کر لی گئیں۔ نذر حسین۔،۔
٭امریکی ریاست فلوریڈا کی پولیس نیایک ملزم کی جانب سے نگلی گئی ہیرے کی بالیاں جن کی مالیت سات لاکھ69 ہزار 500 ڈالر جو تقریباََ اکیس کروڑ چھپن لاکھ روپے بنتی ہے بتیس سالہ ملزم جیتھن گلڈر کے پیٹ سے برآمد کر لی گئیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی پولیس نے برآمد کر لئے، رپورٹ کے مطابق بتیس سالہ ملزم جیتھن گلڈر کو چھبیس فروری کو اسی سلسلہ میں پولیس نے گرفتار کیا تھا گرفتاری سے قبل ہی ملزم نے مبینہ طور پر پیمتی ہیروں کی بالیاں نگل لی تھیں، اورلینڈو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گلڈر کو مقامی اسپتال میں تقریباََ دو ہفتے ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا تا کہ چوری کی ہوئی بالیاں اس کے جسم سے خارج ہو جائیں جو پولیس کو ایکسرے میں غیر معمولی چیز لگ رہی تھیں، بی بی سی کے مطابق گلڈر نے ٹفنی اینڈ کمپنی میں خود کو ایک (این بی اے) کھلاڑی کا معاون ظاہر کر کے قیمتی زیورات دیکھنے کی خواہش کی تھی، رپورٹ کے مطابق دکان کے ملازمین کو دھوکہ دے کو (دو جوڑی بالیاں) لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،تاہم بھاگنے کے دوران ایک پانچ لاکھ ستیاسی ہزار ڈالر مالیت کی ایک بالی اس کے ہاتھ سے گر ئی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابقجب گلڈر کو گرفتار کیا تھا تو انہوں نے اسے کوئی چیز نگلتے ہوئے دیکھ لیا تھا، گرفتاری کے دو ہفتے بعد مسلسل نگرانی میں رکھا جانے کے بعڈ بالآخر وہ تینوں بالیاں گلڈر کے پیٹسے برآمد کر لی گئیں، جوہری نے چوری شدہ بالیوں کی تصدیق بھی کر دی۔ پولیس ترجمان کے مطابق لوراڈو میں اس کے خلاف اڑتالیس وارنٹ جاری کئے جا چکے ہیں۔