۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب پر نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ دور دراز علاقوں سے بھی پاکستانی تشریف لائے تھے۔ رمضان کا مہینہ، بارش کا موسم ہونے کے باوجود کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔جرمنی میں بسنے والے لوگوں کی مخصوص تعداد ایسی ہے جو (تئیس مارچ اور چودہ اگست) کو نہ صرف قومی دن جبکہ ایک مقدس دن سمجھ کر مناتے ہیں ان کے راستے میں نہ تو آندھی رکاوٹ ڈال سکتی ہے اور ناں ہی کوئی شہ زور طوفان وہ افراد آج بھی بارش کی پرواہ کئے بغیر روزہ دار ہونے کے باوجود قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں حاضر ہوئے جن میں خصوصی طور پر نذر حسین جو تقریباََ اکیاون سال سے فرینکفرٹ میں رہائش پذیر ہیں، شیخ منیر جو اسٹٹگارٹ سے (دو سو بیس کلو میٹر کا سفر کر کے قافلہ کی صورت) میں تشریف لائے ہیں۔ ایسے ہی راشد محمود غوری، محمود سعید، قاضی پرویز، آزاد حسین،محمد میاں مبین(کولون سے محمد افتخار اپنے قافلہ کے ساتھ(دو سو ایک کلو میٹر کا سفر طے کر کے) تشریف لائے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ارض پاک سے محبت رکھتے ہیں پاکستان ان کے دلوں میں بستا ہے ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب پر نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ دور دراز علاقوں سے بھی پاکستانی تشریف لائے تھے۔ رمضان کا مہینہ، بارش کا موسم ہونے کے باوجود کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔جرمنی میں بسنے والے لوگوں کی مخصوص تعداد ایسی ہے جو (تئیس مارچ اور چودہ اگست) کو نہ صرف قومی دن جبکہ ایک مقدس دن سمجھ کر مناتے ہیں ان کے راستے میں نہ تو آندھی رکاوٹ ڈال سکتی ہے اور ناں ہی کوئی شہ زور طوفان وہ افراد آج بھی بارش کی پرواہ کئے بغیر روزہ دار ہونے کے باوجود قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں حاضر ہوئے جن میں خصوصی طور پر نذر حسین جو تقریباََ اکیاون سال سے فرینکفرٹ میں رہائش پذیر ہیں، شیخ منیر جو اسٹٹگارٹ سے (دو سو بیس کلو میٹر کا سفر کر کے قافلہ کی صورت) میں تشریف لائے ہیں۔ ایسے ہی راشد محمود غوری، محمود سعید، قاضی پرویز، آزاد حسین،محمد میاں مبین(کولون سے محمد افتخار اپنے قافلہ کے ساتھ(دو سو ایک کلو میٹر کا سفر طے کر کے) تشریف لائے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ارض پاک سے محبت رکھتے ہیں پاکستان ان کے دلوں میں بستا ہے،کمرشل کونسل آمنہ نعیم نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف قونصلیٹ کے محمد زاہد کو ملا، قونصل جنرل آف پاکستان شفاعت کلیم خٹک نے قومی ترانہ کی دھن پر پرچم کشائی کی۔ آمنہ نعیم نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نائب وزیر اعغظم محمد اسحا ق ڈار کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج میں اپنے قومی دن کے اہم موقع پر پوری قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں،ہم آج تک (تئیس مارچ) کو فخر سے مناتے ہیں،ہم غیر متزلزل اور جراآت مندانہ کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کئی دہائیوں کے دوران پاکستان نے غیر معمولی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے، ایک ابھرتی ہوئی قوم سے ایٹمی طاقت تک، ہمارا سفر ثابت قدمی اور غیر متزلزل عزم سے طے ہوا ہیامیگر یشن آفیسر محمد علی رندھاوا نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ (تئیس مارچ) کا دن جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی تاریخ میں اہم سنگ میل کے طور پر (یاد۔منایا) کیا جاتا ہے۔ گذشتہ ایک برس میں ہم نے پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی پر گامزن کیا،جو کہ جرآت مندانہ اصلاحات، دانشمندانہ پالیسیوں اور پاکستانی غیورعوام کی ہمت و حوصلہ کے ذریعہ ممکن ہوا، 1940 کے اس تاریخی دن قرار داد لاہور نے اس نظریئے کی سمت کو مستحکم اور مسلمانوں کے عزم کو مضبوط کیا۔پاکستان کو بابائے قوم محمد علی جناح کے تصور کردہ قوم میں تبدیل کرنے کے لئے ثابت قدمی، انتھک محنت اور ایک اجنماعی وثرن کی ضرورت ہے۔ میرا یقین محکم ہے کہ نہ تو کوئی چیلنج ناقابل تسخیر ہے اور نہ ہی عوئی مشکل اتنی بڑی ہے، بس ہمیں اپنے مقصد میں متحد ہو کر اپنے نظریات کے لئے پر عزم ہونا ہے۔ عزم، محنت اور مشترکہ وثرن کے ساتھ ہم ایک مضبوط خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر جاری رکھیں گے۔ ان شا اللہ ٭پاکستان پائندہ باد٭قونصل جنرل آف پاکستان شفاعت کلیم خٹک نے صدر اسلامیہ جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان ہمارے بانیان اور تحریک پاکستان کے کارکنوں کی عظیم قربانیوں اور انتھک محنت کے نتیجہ میں وجود میں آیا،ہمیں سیاسی، معاشی اور سیکورٹی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں پاکستان کو پیچیدہ عالمی حالات،معاشی دباوُ سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے حصول جیسے چیلنجز پر قابو پانا ہو گاپاکستان ان چیلنجز پرقابو پانے اور مزید مضبوط بننے کی صلاحیت رکھتا ہے،قرار داد پاکستان کی روح ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ کامیابی کے حصول کے لئے ہمیں ٭اتحاد٭ایمان اور تنظیم کو مشعل راہ بنانا چاہیئے، معیت کو بحال کرنے،زراعت عو ترقی دینے،توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اپنی نوجوان نسل کے لئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دینا ہو گی۔ ۔آئیئے اپنے ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ایم مضبوط،متحد اور خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں٭ وزیر اعظم یوتھ کونسل فار اوورسیز چیپٹر جرمنی کی ممبر عبیرہ ضیاء نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا اور قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا٭۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دور دراز شہروں سے تشریف لانے افراد کا بھی شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ چھٹی کا دن ہونے کے باوجود آپ کا جذبہ ملک کے ساتھ محبت کا ایک ثبوت ہے کہ آپ نے کثیر تعداد میں آج شرکت کی۔تقریب کے بعد قونصل جنرل کمیونٹی میں گھل مل گئے اور دیر تک ان کے ساتھ بات چیت کرتے رہے۔تقریب میں خصوصی طور پر خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔