۔،۔ ہالینڈ ایمسٹرڈیم،شاہی محل کے سامنے چاقو بردار شخص نے اندھا دھند خنجر سے لوگوں پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ہالینڈ ایمسٹرڈیم،شاہی محل کے سامنے چاقو بردار شخص نے اندھا دھند خنجر سے لوگوں پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ہالینڈ ایمسٹرڈیم،شاہی محل کے سامنے چاقو بردار شخص نے اندھا دھند خنجر سے لوگوں پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭شاہی محل کے سامنے (ڈچ) دارالحکومت کا مرکزی چوک، کم سنہرے بالوں والے مشتبہ شخص نے اچانک خنجر سے راہگیروں پر حملہ کر دیا، سائیکل کے ساتھ ایک خاتون کی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر مجرم نے فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ ایک راہگیر نے اس پر قابو پا لیا پور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈچ لینڈ/ایسٹرڈیم۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کی سہہ پہر تقریباََ (ساڑھے تین بجے) ڈیا اسکوائر کے قریب،شاہی محل کے سامنے ڈچ دارالحکومت کے مرکزی چوک پر عینی شاہدین کے مطابق مجرم نے لوگوں پر اندھا دھند خنجر سے حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کم سنہرے بالوں والا تھا، عینی شاہد کے مطابق سائیکل کے ساتھ ایک خاتون کی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر مجرم نے فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ ایک راہگیر نے اس پر قابو پا لیا اورپولیس نے اسے گرفتار کر لیا، واضح رہے پولیس نے ابھی تک مشتبہ مجرم کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی، جرم کے وقت علاقہ میں متعدد کیفے اور دکانوں پر بے شمار افراد نے جرم ہوتے ہوئے دیکھا۔ڈیم اسکوائر سیاحوں کے لئے پرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔ پولیس کے مطابق پورے علاقے کو پولیس نے فوراََ گھیرے میں لے لیا تھا جبکہ ریسیکیو ہیلی کاپٹر بھی موقع پر موجود رہا،تقریباََ دو گھنٹوں بعد علاقہ کو دوبارہ کھولا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں