۔،۔ فرینکفرٹ ریب سٹوک باتھ پلاٹس پر پچاس ہزار افراد کے ساتھ (نو روز) کا تہوار منایا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ہائی وے (آٹو بان۔5) کو پولیس نے ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے چند گھنٹوں کے لئے بند کر دیا تھا (آٹو بان 5 سے آٹو بان A648) کے درمیان بند کر دی گئی تھی۔ منتظمین کے مطابق ان کو (پندرہ ہزار 15,000) شرکاء کی توقع تھی جبکہ پولیس رپورٹ کے مطابق تقریباََ (پچاس ہزار 50,000) افراد نے نوروز کے تہوار کو منایا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ نو روز ٭فیسٹیول آف ریزسٹنس اینڈ فریڈم٭ترکی۔ عراق اور شام میں کُردوں کے لئے ایک سیاسی تقریب ہے۔ اس کو مزاحمت اور آزادی کے تہوار کے طور پر بھی منایا جاتا ہے،۔ منتظمین کے مطابق ان کو (پندرہ ہزار 15,000) شرکاء کی توقع تھی جبکہ پولیس رپورٹ کے مطابق تقریباََ (پچاس ہزار 50,000) افراد نوروز کے تہوار کو منانے فرینکفرٹ ریب سٹوک پہنچ گئے، پولیس رپورٹ کے مطابق اتنی تعداد میں لوگوں کا آنا بھی غیر متوقع تھا، پولیس کے مطابق ریب سٹوک پارک میں سب کچھ بڑی حد تک پرامن رہا، اقراتفری اور ٹریفک جان ہونے کی بنا پر ایک شدید حادثہ پیش آیا جس میں اک زخمی جبکہ تین افراد شدید زخمی اسپتال منتقل کئے گئے۔ پابندی کے باوجود ڈرونز لانچ کئے گئے دو افراد نے آزادانہ طور پر بندوقوں سے ہوا میں فائر کئے، رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر کے اسلحہ ضبط کر لیا۔