۔،۔ویسٹروالڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں تین افراد کی لاشیں بر آمد۔ نذر حسین۔،۔
٭ویسٹروالڈ کے ایک چھوٹ۔ قصبہ میں تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔وائٹ فیلڈ کے میئر (بُرگر ماسٹر) کا کہنا ہے کہ ٭ہم اس طرح کے عمل کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ویسٹر والڈ/وائٹ فیلڈ۔ جرمن پریس ایجنسی کے مطابق سے بات کرتے ہوئے مقامی میئر (کارل ہائینز کیسلر(آزاد) نے بتایا کہ اس واقعہ سے وہ اور مقامی لوگ بہت متاثر ہوئے ہیں،ہم اس طرح کے عمل کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے، ان کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ پولیس کو فون نہیں کرتے وہ مجھے فون کر کے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے یہ خوفناک عمل ناقابل فہم ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق یہ جرم صبح سویرے پیش آیا، صبح پانچ بجے کے قریب اسپیشل پولیس نے مقامی اسکول کا تالا کھولنے کو کہا، گاوں مکمل طور پر بند ہے۔ ابتدائی طور پر جاری تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے جرم کے پس منظر یا متاثرین کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔اس علاقہ کی مکمل آبادی تقریباََ دو ہزار تین سو افراد پر مشتمل ہے۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ فیلڈ ضلع آلٹن کرشن کا پرسکون گاوں مکمل طور پر صدمے میں ہے، اتوار کی صبح کے اوائل میں پولیس کو ایک ہی خاندان کے گھر میں تین لاشیں ملیں، متاثرین کا خاندان تین افراد پر مشتمل تھا،پولیس کے مطابق مرنے والوں میں ایک۔سینتالیس سالہ مرد۔ایک سولہ سالہ نوجوان اور ایک چوالیس سالہ خاتون شامل ہیں۔ پولیس کو صبح (پونے چار بجے) ایک خاتون کے چیخنے پر مطلع کیا گیا تھا جب پولیس افسران موقع پر پہنچے تو انہوں نے غالباََ ایک شخص کو پیدل ہی موقع سے فرار ہوتے دیکھا تھا۔ پولیس اور شواہد کے مطابق جرم خاندانی ماحول میں ہوا ہے، آتشیں اسلحے اور وار کرنے والے ہتھیاروں کے استعمال کے بھی اشارے ملے ہیں۔