۔،۔گرانڈ عید ملن۔عطا   الرحمن اشرف۔،۔ 0

۔،۔گرانڈ عید ملن۔عطا الرحمن اشرف۔،۔

0Shares

۔،۔گرانڈ عید ملن۔عطا الرحمن اشرف۔،۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سفیرسیدہ ثقلین صاحبہ جو اس پروقار تقریب کی مہمان خصوصی ہیں نے کہاہے کہ مجھے اس بات کی انتہائی خوشی ہے کہ پاکستانیوں کی جرمنی کے مختلف شہروں میں موجود تنظمیں پاکستان کے روشن مسقبل کیلئے نمایاں کارکردگی اور محنت سے اپنے ملک وملت کا نام روشن کر رہی ہیں جسکی ایک بڑی مثال آج کی گرانڈ عید مِلن پارٹی کا اجتماع ہے جس کا اہتمام۔جرمن پاکستان ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن۔نے کیا ہے اُنہوں نے کہا کہ میں اس پر مسرت موقع پراس تقریب میں شامل تمام مہمانوں کو عید کی بہت بہت مبارک پیش کرتی ہوں اور ساتھ ہی دور دراز سے آئے ہوئے مہمانوں کاشکریہ بھی ادا کرنا چاہوں گی جہنوں نے اس میں شامل ہو کر تقریب کی رونق کو دوبالا کیامجھے اس بات کی خوشی ہے کہ جرمنی کی تمام پاکستانی تنظمیں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ اپنے وطن عزیزپاکستان کا نام روشن کرنے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اس تقریب میں اُنکے ہمراہ فرانکفرٹ میں موجود کونصل جنرل جناب شفاعت کلیم خٹک،کمرشل کونصلر مخترمہ آمنہ نعیم،ڈاکٹر تسنیم،برلن میں سفارت خانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن جناب ماجد خان لودھی اورپریس اتاشی مخترمہ حناء ملک نے بھی شامل ہو کرمنتظمین کی حوصلہ افزائی فرمائی جب مخترمہ سفیر پاکستان سیدہ ثقلین یہا ں پہنچی توناظم اعلیٰ سید ثقلین نقوی،جناب نذر حسین اور اورسیز پاکستان الائنس یورپ کے صدر جناب اعجاز حسین پیارانے اُنکا پُرتپاک استقبال کیا اور لذیذ کھانوں سے ضیافت کا اہتمام کیا۔اس میں تو کوئی شک نہیں کہ۔۔جرمن پاکستان ثقافت و بہبودایسوسی ایشن رجسٹرڈ۔۔جرمنی کی سب سے بڑی اور فعال ایسوسی ایشن ہے اور اسکے اراکین کی تعدادبارہ صد افراد سے تجاوز کر چکی ہے اور لوگ اسکی بہتر و فوری کارکردگی کو دیکھ کر اس۔ایسوسی ایشن۔کاحصہ بننے کو ترجیح دیتے ہیں اس موقع پرمیں اگرچہ اس تنظیم کا ایک اہم رکن ہوں مگر میں اپنے بھائیوں جیسے دوست سید ثقلین نقوی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اس تنظیم کے خالق اور روح رواں بھی ہیں انہوں نے اس تنظیم کی بحالی میں بہت اہم کردارادا کیا ہے مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ پہلے فرانکفرٹ کے کچھ احباب سٹٹگارٹ میں جناب منصور بٹ کی تنظیم کا حصہ تھے پھر میں جناب مظفر شیخ مرحوم اور سید ثقلین نقوی ایک روز جناب منصور بٹ اور اُنکے دیگر اراکین کے پاس فرانکفرٹ میں نئی تنظیم کے قیام کے بارے میں مشورہ کیلئے گئے اور انہوں نے دو سال تک ہماری ہر قسم کی معاونت کرنے کا وعدہ بھی کیااسطرح سید ثقلین نقوی کی قیادت میں ہم فرانکفرٹ میں تنظیم قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ یہ سید ثقلین نقوی کی محنت اور خوش اخلاقی کا ثمرہ ہے جو ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ یہ تنظیم جرمنی بلکہ یورپ کی سب سے بڑی تنظیم بن چکی ہے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکا اعزازمولانا محمد صدیق خطیب وامام پاک دارالسلام غوثیہ کو حاصل ہواتلاوت قرآن پاک کے بعد مہمان خصوصی سفیر پاکستان مخترمہ سیدہ ثقلین شاہ،کونصلر جنرل فرانکفرٹ جناب شفاعت کلیم خٹک،کمرشل کونصلر مخترمہ آمنہ نعیم،مینجر نیشنل بنک آف پاکستان جناب قمر حمید،سٹٹگارٹ تنظیم کے جناب منصور بٹ اور ہماری تنظیم کے رکن جناب اسداللہ خان کوپھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے اور قومی ترانہ کے بعدسید ثقلین نقوی نے اپنی پوری ٹیم کا تعارف کرایاجن میں سید ثقلین نقوی کے علاوہ عطاء الرحمان اشرف،جناب نذر حسین،جناب علی عاصم،جناب بابر سجاد،لالہ عمر حیات،جناب اسداللہ خان اورسوسائٹی کی فنانس کے انچارج جناب طارق محمودکے علاوہ جرمنی کے دوسرے شہروں میں مقیم کمیٹی ارکان میں سید شہباز شاہ،سید مجاہد شاہ،سید اختر شہباز شاہ،سید حسین شاہ،جناب اجمل خان،جناب خوشحال خاں،جناب ظفر اقبال گوندل،جناب فرح برق اور جناب مقصود احمدکے نام شامل ہیں سفیر پاکستان سے پہلے سید جعفر شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول کریم صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عقیدت سے بھرپورنذرانہ پیش کیااور سیدثقلین نقوی نے سوسائٹی کے اغراض مقاصد بیا ن کرتے ہوئے سوسائٹی میں بعض تبدیلیوں کے بارے میں ممبران کو آگاہ کیااور اُنہیں سوسائٹی اور سفیر پاکستان سے سوال کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔جب سفیر مخترمہ نے یہ جملہ کہا کہ جسطرح آپ ہماری طاقت ہیں اسیطرح ہم آپ کی طاقت ہیں تو سارا ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھااس موقع پر مولانا شوکت اعوان نے پاکستان کی سلامتی اور مسلمانان عالم کی یکجہتی اور اتحاد کی دعا فرمائی اور تقریب کے اختتام پر لذیذ کھانوں سے مہمانوں کی ضیافت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں