۔،۔ دلہن کی ماں دولہے کے ساتھ بیٹی کا زیور اور نقدی بھی لے کر بھاگ گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭ایک عورت اپنی ہی بیٹی کے ہونے والے شوہر کے ساتھ شادی سے (نُو دن) پہلے فرار ہو گئی جبکہ بیٹی کی شادی کے لئے رکھے گئے زیورات اور نقدی بھی لے گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/نئی دہلی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ علی گڑھ کے تھانہ مدرک کے علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک عورت اپنے ہونے والے داماد کی محبت میں گرفتار ہو کر شادی سے ٹھیک (نُو دن) پہلے ہی داماد کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی صرف یہ ہی نہیں جبکہ بیٹی کے لئے خریدا ہوا زیور اور نقدی بھی لے اُڑی۔ رپورٹ کے مطابق داماد اکثر شادی کی تیاریوں کے بہانے سسرال کے گھر آتا جاتا رہتا تھا، گھر والوں کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ داماد اور ساس کے درمیان ناجائز تعلقات پروان چڑھ رہا تھا، اسی بات پر داماد نے اپنے ہونے والی ساس کو ایک موبائل فون تحفہ میں دیا تھا جسے اہل خانہ نے معمول کا رویہ سمجھ کر نظر انداز کر دیا، شادی کے کارڈز بھی تقسیم کئے جا چکے تھے، بنے بنائے پلان کے مطابق داماد اور ساس شادی کی خریداری کے بہانے گھر سے نکلے شام تک واپس نے آنے پر والد کو شک ہوا تو والد نے بیٹی کا زیور دیکھنے کے لئے الماری کھولی نہ تو زیورات موجود تھے اور نہ ہی نقدی جس پر ان کے خدشات کی تصدیق ہو گئی۔مقدمہ درج کر کے پولیس نے دونوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔